کیا ان چیزوں کا انتظار ہے

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق
کیا ان چیزوں کا انتظار ہے
حدیث نمبر: 5175
وعن ابي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «ما ينتظر احدكم إلا غنى مطغيا او فقرا منسيا او مرضا مفسدا او هرما مفندا او موتا مجهزا او الدجال فالدجال شر غائب ينتظر او الساعة والساعة ادهى وامر» رواه الترمذي والنسائي
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی حد سے تجاوز کر دینے والی تونگری کا انتظار کرتا ہے، یا (عبادت و اطاعت سے) بھلا دینے والی محتاجی کا انتظار کرتا ہے، یا خراب کر دینے والے مرض کا، یا بے ہودہ گوئی کرانے والے بڑھاپے کا، یا اچانک آ جانے والی موت کا، یا دجال کا، دجال تو پوشیدہ فتنہ ہے جس کا انتظار ہے، یا قیامت کا اور قیامت بڑی آفت اور ناگوار چیز ہے۔ “ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ الترمذی و النسائی۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
فقروافلاس کی حالت پر صبر و استقامت کی راہ اختیار کر کے اللہ کا صابر بندہ بن جانے کے بجائے مال ومتاع کا طلبگار سرکشی میں مبتلا اور راہ راست سے دور ہو جاتا ہے
 
Top