سات حو امیم جہنم کے سات دروازوں کے سامنے ڈھال ہیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سات حو امیم جہنم کے سات دروازوں کے سامنے ڈھال ہیں۔

خلیل بن مرہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نہیں سوتے تھے یہاں تک کہ سورۃ ملک اور حٰمٓ سجدہ کی تلاوت فرماتے اورآپ نے فرمایا:
الحوامیم سبع وابواب جہنم سبع:جہنم،والحطمۃ،ولظی،والسعیر،وسفر،والھاویۃ،والجحیم،وقال:نجی، کل خم منھا یوم القیامۃ،احسبہ قال:تقف علی باب من ھذہ الابواب فتقول:اللھم لا تدخل ھذالباب کل من یؤ من بی ویقرؤنی
(بیہقی وقال ھذا منقطع والخلیل بن مرۃ فیہ نظر)


(ترجمہ)
حوامیم سات ہیں اورجہنم کے دروازے بھی سات ہیں
(۱)جہنم
(۲)حطمہ
(۳)لظی
(۴)سعیر
(۵)سقر
(۶)ہاویہ
(۷)حجیم
اور فرمایا ہر حامیم ان سب پر روز قیامت آئے گی اوران دروازوں میں سے ہر دروازہ پر کھڑی ہوگی اوراللہ کے سامنے التجاء کرے گی اے اللہ ہر وہ آدمی جومجھ پر ایمان لایا اورمجھے پڑھتا تھا اسے اس دروازے سے داخل نہ فرما

اللہ رب کریم سے دعا ہے کہ ہم گنہگاروں کی جہنم سے حفاظت فرمائے اور اس وقت تک موت نہ آئے جب تک اللہ رب کریم ہم سے راضی نہ ہوجائے آمین
 
Top