جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے موسم گرما کی بہترین غذائیں

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
درجہ حرارت بڑھتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش آتا ہے۔
ماہرین صحت متعدد غذاؤں کو گرمی میں جسم میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

سلاد پتا

اس سبزی میں 90 فیصد تک پانی موجود ہوتا ہے، اور یہ انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ پروٹین سے بھرپور اس سبزی میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ اومیگا تھری، آئرن اور صحت کے لیے فائدہ مند فائبر بھی اس کو اہم بناتے ہیں۔ سلاد پتا کھانے سے السر کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔


گوبھی
اس سبزی میں 89 فیصد پانی شامل ہوتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ موسم گرما میں الرجی کے خلاف بہترین غذا مانی جاتی ہے۔ گوبھی میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ فائبر کی اچھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے۔ گوبھی سلفر سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنی جلد کو خشک رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

سیب
اس پھل میں 86 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر اور وٹامن سی بھی شامل ہے اور یہ گرمی میں پانی کی کمی کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ سیب دل کو طاقت دیتا ہے اس کے علاوہ اس میں فاسفورس پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے مفید اور ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ سیب جگر کی اصلاح کرتا ہے اور اسے طاقت بھی دیتا ہے۔

دہی
دہی گرمی کے موسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں 85 فیصد پانی موجود ہے۔ اس میں بے شمار وٹامن اور کیلشیم موجود ہیں اور یہ گرمی میں مختلف الرجی کے خلاف بہت اچھی غذا ہے۔ دہی کی لسی بناکر پینے سے معدے کی تیزابیت اور گرمی دور ہوتی ہے، دہی السر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

چاول
پکے یا ابلے ہوئے چاولوں میں 70 فیصد پانی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ موسم گرما میں پانی کی کمی ہونے سے روکتے ہیں اور انسانی جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
 
Top