میرے اساتذہ

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
*بھدئی پوروہ /مرزاپور*

میری تعلیم وتربیت میں حضرت مولانا حفظ الرحمن مدظلہ (خیری) کی ابتدائی کوششیں شامل ہیں.

*امدادالعلوم زیدپور بارہ بنکی*

مولانا محمد عمرزیدپوری کی توجہات سامیہ،مفتی محمد نسیم لکھیم پوری کی کوثروتسنیم سے دھلی ہوئی باتیں، مفتی نظام الدین قاسمی بھاگلپوری کااندازتربیت، مولانامحمدسلیم قاسمی زیدپوری کے تفسیری نکات، مفتی محمدیعقوب بستوی کی فتوی نویسی،مولاناکفیل احمدزیدپوری ؒ اورمولانامحمدیوسف زیدپوری کی پدرانہ شفقتیں،مولاناابوبکرزیدپوری کاتعلیمی انہماک،قاری محی الدین بھاگلپوری اورقاری علی حیدر سیوانی کی تعلیمی دلچسپیاں، مولانا محمد عبداللہ بہرائچیؒ کی پروقار تدریس ،مولانا محمدایوب بارہ بنکویؒ کی علمی گہرائی وگیرائی.

*مظاہرعلوم وقف سہارنپور*

مولاناعبدالخالق مظاہریؒ کی تدریسی صلاحیتیں، مولانامحمدقاسم مظاہریؒ کاطرزتکلم، مولانا مجدالقدوس خبیب رومیؒ کی فقہی موشگافیاں، مفتی محمدامین بستوی کارسوخ فی العلم، مولاناعبدالحسیب اعظمی کی فقہی جزئیات، مولانا وقارعلی بجنوریؒ کاعلم فرائض، مولانامحمدیعقوب مظاہری کاعلم تفسیر، مولانا عشیق احمد پورقاضوی کی رعنائیاں، مولانا اطہرحسینؒ کی ادبی مہارتیں، مولانارئیس الدین بجنوریؒ کی تدریس حدیث،علامہ محمدعثمان غنیؒ کی شان شیخ الحدیثی اورفقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسینؒ کاتفقہ یہ سب صفات وخصوصیات وہ ہیں جن پرمیں ایک بسیط مقالہ لکھ سکتاہوں کیونکہ ناصرکے تربیتی عناصرمیں یہی صاحبان قدردان ہیں جنہوں نے عظیم کردار ادا کیاہے،یہی وہ ہستیاں ہیں جن کے سامنے زانوے تلمذتہ کرنے پرمجھے فخرہے،یہی وہ نیک طینت اکابرہیں جنہوں نے مجھے اپناغلام بنایاہوا ہے،ان ہی کی ذات والاصفات سے مجھے سکون حاصل ہے، ان ہی کے اندازتربیت نے میرے افکارونظریات کوگندگی اور پراگندگی سے محفوظ کیاہواہے۔یہی وہ ریاض الجنة ہیں جن کے باغ میں مجھے ”چرنے“کی توفیق ملی ہے۔ان ہی کے دم سے میرادم وابستہ ہے،ان ہی کے قدموں میں میراسررکھاہواہے۔ انا عبد من علمني حرفا واحدا ان شاء باع او ان شاء اعتق او ان شاء استرق۔
(ناصرالدین مظاہری)
 
Top