چمکی ہے حلیمہ کی قسمت انوارِدرخشاں آتے ہیںآتے ہیں

  • موضوع کا آغاز کرنے والا قاسمی
  • تاریخ آغاز
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
نعت شریف
چمکی ہے حلیمہ کی قسمت انوارِ درخشاں آتے ہیں آتے ہیں
وہ رِم جھِم رِم جھِم ابرِ کرم تشریف محمد لاتے ہیں

وہ بد ر دجیٰ وہ شاہِ ہدیٰ وہ نورِ مجسم آتے ہیں
اس جسم کی خوشبو کیا ہو گی جبریل جنھیں نہلاتے ہیں

ہے جگ مگ جگ مگ ہر قطرہ ،ہے روشن ورشن ہر ذرہ
ہے نورِ محمد کے صدقے ،اللہ جسے فرماتے ہیں

اے بادِ صبا رک رک کے تو جا، روضہ کے مکیں سے یہ کہنا
میں دل ہی دل میں روتا ہوں جب لو گ مدینہ جا تے ہیں

میں عاشق کملی والے کا، قربان مدینہ والے پر
اس زلف معطر کے صدقے اللہ جسے فرماتے ہیں

کعبہ کی زیارت ہو تے ہی جب جسم وجگر دھل جاتے ہیں
جب پاکی حاصل ہوتی ہے تب لوگ مدینہ جا تے ہیں

اے ابرِ سخا ،اے ماہِ لقا،روشن ہے تجھی سے قلب میرا
ایمان مکمل ہوتا ہے جب تیری طاعت کر تے ہیں

اے ابرِ کرم مجھ کو بھی ملا ،ہم دور سے ترسا کر تے ہیں
دل یاد میں تیری تڑپے ہے آنکھوں سے بھی آنسو بہتے ہیں​
 
Top