ہر ایک کو یہ خیال آ تا ہے یار میں بڑا آ دمی بن جاؤں ۔۔مگربڑا آ دمی تو عالم چنا تھا۔۔وہ قدرتی امر ہے اتنا قدوقامت والا تو کوئی نہیں بن سکتا ۔ اتنا بڑا بننا کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کپڑوں کا مسئلہ۔۔جوتوں کا مسئلہ ۔۔چارپائی کا مسئلہ۔۔کمرے کا۔۔دروازے کا۔۔۔پھر بیگم ۔۔کا مسئلہ اتنی بڑی بیگم۔کہاں سے تلاش کی جاے۔۔چلئیے اس بڑے بن سے توبہ کرلیتے ہیں یہ ہمارے بس میں نہیں۔۔پھر مالی اعتبار سے بڑا بننے کےلئیے بڑے پاپڑ بیلنیں پڑئیں گے۔۔یا پھر پاپڑ بنا کر بیچنے پڑیں گے ۔۔تو ممکن ہے کاروبار کی وسعت مارکیٹ میں آپ کو سیٹھ صاحب کے نام سے مشہور کروادے۔ تو سمجھئیے آپ کافی حد تک بڑے آدمی بن چکے ہیں لیکن مرکزی کردار پاپڑ ۔۔کو نہ بھول جائیں۔۔بڑا آدمی بننے کا ایک آ سان طریقہ بھی ہےگھر میں نخرے شروع کردیں ۔۔کھانے پر بلایا جاے تو دیر سے پہنچیں ۔۔اگر کسی کام کے لئیے بلایا جاے تولیٹ اٹھکر جائیں ۔۔اس کا فایدہ یہ ہوگا کم ازکم امی ابو کی نظر میں آپ بڑے ہونگے۔۔ ابو بھی کہتے پھریں گے ہمارے گھر میں یہ نواب کا بچہ ہے ۔۔ہم۔تو نوکر ہیں۔۔کھانا ہاتھ میں لئیے پھرتے ہیں اور سیٹھ صاحب نواب صاحب سے تو اٹھا نہیں جاتا۔۔لو بن گے بڑے ادمی۔۔مگر یہ تجربہ بیگم کیساتھ نہ کر بیٹھنا پھر ۔۔نہ۔گھر کے نہ گھاٹ کے۔۔کیونکہ۔مزاج بیگم خود بڑا ہوتا ہے ۔۔پھر شوھر نامدار مقابلہ زن۔۔میں اپنی بڑائی کا راگ الاپنے لگے تو ملکہ عالیہ کہاں برداشت کرسکتی ہیں پھر تو بیلن۔ہو گا یا بڑے آدمی کا چھوٹا سر ۔۔تین جگھوں سے پینکچر یافتہ۔۔بہر حال بیگم تو بیگم ہی ہوتی ہے۔
استاد نے شاگرد سے کہا کہ اس کے بارے میں لکھو کہ "ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے"مختلف بچوں نے ایسے لکھا:
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو ہر دم اس سے آگے آنے کی کوشش کرتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے پیچھے ایک چھوٹا آدمی ہوتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،،جس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ،جو بڑے آدمی کو چھوٹا بنانے کی تگ و دو میں رہتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو بڑے آدمی کی مت مارتی رہتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جو اسکے بڑا بن جانے کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو اسے یاد دلاتی رہتی ہے کہ تم میرے باپ کی وجہ سے بڑے آدمی بنے ہو
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ،جسے یہ علم نہیں ہوتا ،کہ اس کے آگے بڑا آدمی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس سے گھر کا خرچہ مانگ رہی ہوتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،اور عورت کے پیچھے چھوٹے بچے ہوتے ہیں
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جس کے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ آدمی بڑا نظر آتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس نے بڑے آدمی کو آگے لگایا ہوتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہےَ۔ جس کا ہاتھ بڑے آدمی کی جیب میں ہوتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب پھٹکنے نہیں دیتی
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس کے کان میں کہتی رہتی ہے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں ہو
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو ہمیشہ پیچھے ہی رہتی ہے
آپ احباب بتائیں ٹوٹل کتنی عورتیں آدمی کے پیچھے ہوتی ہیں ؟؟؟عورت سے کہا جاے شوھر مظلوم ہوتا ہےتو بڑے زور سے ہنس کر کہے گی ۔۔جی ہاں
صرف لطائف کی دنیا کی حد تک۔
باہر کی دنیا کے حساب و کتاب اعداد و شمارتو کچھ اور ہی ظاہر کرتے ہیں بات دور نکل گی۔ بات بڑے آدمی کی چل رہی تھی۔۔بڑا بننا ہر ایک کی خواہش چاہت آرزو ہے۔۔مگر اس بڑائی کا کیا فایدہ جو فانی ہو ۔۔۔ اور جو فانی لوگوں کے نظر میں ہو اصل بڑائی وعظمت وہ ہے جو خالق کائنات کی نظر میں ہو آئے صدائے ربانی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں کیا صدا آ تی ہے دربار الٰہی سے ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم سورت حجرات ۔۔بے شک تم میں سب سے زیادہ عزت والا اللہ کے ہاں وہی ہے جو زیادہ پرھیز گا ہے