بھارتی ملعون نور پور شرما کا نبی ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ زبان استعمال کرنا یا فرانس کا نبی کریمﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانا ہو یہ کوئی نئی بات نہیں ہر دور میں ایسے دجالی فتنے نظر آتے رہے ہیں اور مسلمانون نے ایسے فتنوں کا مل کر مقابلہ کیا ہے خلیفہ اول سیدنا ابوبکرصدیقؓ کے دور میں جب مسلمہ کذاب نے نبوت کا دعویٰ کیا تو سیدنا ابوبکرصدیقؓ نے صحابہ ؓ کے ساتھ مل کر اس کے خلاف جہاد کیا اور کامیابی پائی کفار نے ہر دور میں مسلمانوں کو دینی نقصان پہنچانے کے لیے توڑنا چاہا لیکن ہمیشہ ناکامی ہی رہی جب بھی کفار نے مسلمانوں کو نقصان پہچانا چاہا سب اکٹھے ہوگئے کوئی بھی غیر مسلم مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا بلکہ کفار تو مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے مال تک خرچ کرتے رہے ہیں جس کے بارے میں خود اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید سورۃ انفال آیت نمبر 36 میں فرمایا جس کا ترجمہ یوں ہے.(بلا شک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راہ سے روکیں سو یہ لوگ تو اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہی رہیں گے پھر وہ مال ان کے حق میں باعث حسرت ہوجائیں گے پھر مغلوب ہوجائیں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا) ۔
موجودہ دور میں کفار کی طرف سے توہین رسالت کا ارتقاب اس کی بڑی وجہ مسلمانوں کا بکھر جانا کمزوری ہے تمام مسلم ممالک ایک دوسرے سے منہ پھیرے پڑے ہیں بجائے اکٹھے ہونے کے آپس میں ہی لڑ رہے ہیں لیکن شاید ہمارے مسلمان بھائی یہ نہیں جانتے کہ ہمارے مسلم ممالک کا آپس میں لڑنا یقیناً غیر مسلم ممالک کی سوچی سمجھی سازش ہی کا نتیجہ ہے۔
یقینا اگر مسلم ممالک اکٹھے ایک سائے کے تلے آ جائیں تو کفار توہین رسالت کا سوچتے کانپیں گے۔
کفار کا سب سے بڑا ہتھیار مسلمانوں میں فحاشی پھیلانا ہے جس کی جڑ مسلمان ممالک میں موجود سینما ہیں۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ تمام مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرے اور ہمیں آنے والے فتنوں سے محفوظ رکھے۔آمین
جنیدالحسن نقشبندی