آج کی ڈش کا نام ہے "سویاں" سویاں پنجاب کی ایک خاص روایت میں شامل ہیں جو عیدالفطر اور عیدالضحی کے موقع پر لازمی جز ہیں ۔ کسی کے گھر بازار کی بنی سویاں تو کسی کے گھر ہاتھ سے بنائی گئی سویاں جسے پنجابی میں ( پوٹے والی سیویاں) کہا جاتا ہے ۔ پکائی جاتی ہیں اور اس مضمون کا موضوع بھی ہاتھ سے بنائی سویاں( پوٹے والی) پہ بات ہورہی ہے۔ عید کے موقع پر ہمارے ہاں دو طرح سے سویاں بنائی جاتی ہیں۔ ۱۔ دیسی گھی والی سویاں جو کھانے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ۲ ۔ قیمے والی سویاں جو کہ ہمارے گھروں میں سب سے زیادہ پکائی اور کھائی جاتی ہیں ۔ سو عیدالضحی کے دن قریب ہیں اپنے گھروں میں ہاتھ کی بنائی سویاں(پوٹے والی) . بنائیں اور کھائیں اور عید کی خوشیوں میں مجھے بھی اپنی سویاں بناتے ہوۓ یاد رکھیں اور اگر زحمت نہ ہو تو چھوٹی پلیٹ میں مجھے بھیج دینا یہ آپ کی عقیدت و محبت کا انمول تحفہ سمجھتے ہوۓ قبول کروں گا ۔
اور ساتھ یہ بھی بتائیے گا آپ کے ہاں کس طریقے کی بنائی جاتی ہیں ۔ سچ سچ بتانا ہے۔
ایم راقم
اور ساتھ یہ بھی بتائیے گا آپ کے ہاں کس طریقے کی بنائی جاتی ہیں ۔ سچ سچ بتانا ہے۔
ایم راقم