بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۙ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۙ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِىۙ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِى
رَبِّ يَسِّرْ وَ لَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْرِ
فعل ماضی اور جملہ فعلیہ:اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۙ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۙ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِىۙ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِى
رَبِّ يَسِّرْ وَ لَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْرِ
وہ فعل جس مین کسی کام کے گزشتہ زمانے میں کرنے یا ہونے کا مفہوم ہو فعل ماضی کہلاتا ہے۔
فعل ماضی کی گردان
واحد | مثنی | جمع | |
مذکر(غائب) | فَعَلَ | فَعَلَا | فَعَلُوا |
مؤنث (غائب) | فَعَلَتْ | فَعَلَتَا | فَعَلْنَ |
مذکر (حاضر) | فَعَلْتَ | فَعَلْتُمَا | فَعَلْتُمْ |
مؤنث (حاضر) | فَعَلْتِ | فَعَلْتُمَا | فَعَلْتُنَّ |
متکلم | فَعَلْتُ | فَعَلْنَا |
فَعَلَ: اس (ایک مذکر) نے کیا
فَعَلَا: ان دو ( مذکر )نے کیا
فَعَلُوا: ان (سب مذکر ) نے کیا
فَعَلَتْ: اس (ایک مؤنث) نے کیا
فَعَلَتَا: ان (دو مؤنث) نے کیا
فَعَلْنَ: ان (سب مؤنث) نے کیا
فَعَلْتَ: تو (ایک مذکر) نے کیا
فَعَلْتُمَا: تم (دو مذکر) نے کیا
فَعَلْتُمْ: تم (سب مذکر ) نے کیا
فَعَلْتِ: تو (ایک مؤنث) نے کیا
فَعَلْتُمَا: تم (دو مؤنث) نے کیا
فَعَلْتُنَّ: تم (سب مؤنث) نے کیا
فَعَلْتُ: میں (مذکر/ مؤنث) نے کیا
فَعَلْنَا: ہم (دو یا سب مذکر/مؤنث) نے کیا
مادے اور وزن کے نظام کے سمجھ لینے کے بعد آپ کے سامنے فعل ماضی کا ایک وزن "فَعَلَ" آیا۔ آگے ہم فعل ماضی کے دو اور اوزان "فَعِلَ" اور "فَعُلَ" کی گردان کریں گے۔ آپ نوٹ کریں گے کہ ان تینوں گردانوں میں فرق صرف عین کلمہ کی حرکت کا ہے۔ عربی زبان میں کونسا مادہ فعل ماضی کے کس وزن پر استعمال ہوتا ہے یہ آپ کو لغت اور محاورے سے معلوم ہو گا۔ اب ہم "فعل" کے وزن پر آنے والے مختلف افعال کی مشق کرتے ہیں۔
خلق، جعل، غفر، صبر، فتح، عبد، رفع، حشر، غفل، سجد، جلس، ضرب، دخل، خرج، ذھب، رزق، ظلم، نزل، کذب، صدق، شکر، ترک، رجع
وغیرہ افعال "فَعَلَ" کے وزن پر ہیں
و آخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الانبیاء و المرسلين سيدنا محمد و على آله وصحبه أجمعين
والسلام
طاہرہ فاطمہ
2022-07-06