مسکراہٹیں

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
امید کا دامن

امتحان میں فیل ہونے والا بچے نے اپنی ماں سے کہا، امی! آپ نے کہا تھا نا کہ انسان کو امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔
ماں نے جواب دیا، جی بیٹا ! میں نے کہا تھا۔
بچے نے کہا، امی! آپ نے یہ بھی کہا تھا نا کہ خدا کے کاموں میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔
ماں (بچے کی طرف سوالیہ انداز سے دیکھتے ہوئے) بیٹا ! آخر بات کیا ہے ، آج تم ایسی باتیں کیوں کر رہے ہو ؟
بچے نے معصومیت سےکہا، امی! بات صرف یہ ہے کہ میں امتحان میں فیل ہو گیا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بارش

استاد نے شاگرد سے پوچھا کہ بے موقع بارش کسے کہتے ہیں۔
شاگرد نے جواب دیا کہ جو بارش اسکول پہنچنے کے بعد ہو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہوم ورک

شاگرد نے استاد سے پوچھا کہ، کیا کسی کو ایسے کام کی سزا مل سکتی ہے جو اس نے نہ کیا ہو۔
استاد نے جواب میں کہا، نہیں۔
شاگرد نے کہا شکر ہے میں سزا سے بچ گیا کیوں کہ آج میں نے ہوم ورک نہیں کیا۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ایک بار ایک آدمی نے ملا جی سے پوچھا۔ ’’آپ کی عمر کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا، ’’چالیس سال‘‘ بات آئی گئی ہوئی۔ کوئی دس سال گزر گئے۔ پھر کسی نے ان سے پوچھا۔ ’’آپ کی عمر کیا ہے؟‘‘ ملا جی نے پھر وہی جواب دیا، ’’چالیس سال‘‘ اس وقت ان کے پاس وہ آدمی بھی کھڑا تھا، جس نے ان سے دس برس پہلے پوچھا تھا۔ اس نے کہا، ’’دس برس پہلے بھی آپ نے یہی کہا تھا کہ میں چالیس سال کا ہوں۔‘‘ ملا جی نے جواب دیا، ’’بالکل ٹھیک ہے، آدمی کو اپنے قول پر قائم رہنا چاہئے۔‘‘
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو کنواں بیچا۔
اگلے دن بیچنے والا آدمی خریدنے والے سے بازار میں ملا اور کہا کہ " میں نے صرف تمہیں کنواں بیچا تھا اس کے اندر جو پانی ہے اس کو خریدنے کے لیے اور روپے دینے پڑیں گے"۔
خریدنے والے نے کہا " میں بھی تمہیں ہی ڈھونڈ رہا تھا کہ تم نے تو مجھے صرف کنواں بیچا اس کے اندر موجود پانی تو تمہارا ہے اب اس پانی کو آج کے آج ہی میرے کنوے سے نکالو یا پھر کنوے میں رکھنے کا کرایہ ادا کرو!"
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ایک سٹوڈنٹ کو ٹیچر نے پیپر میں فیل کر دیا لیکن کریٹیویٹی کی بنیاد پر اے پلس گریڈ دئیے۔ کیونکہ اس نے پیپر میں چند سوالوں کے جوابات یوں دیئے
سوال نمبر 1: نپولین کس جنگ میں مارا گیا؟
جواب : اپنی زندگی کی آخری جنگ میں۔
سوال نمبر 2: ملک کی آزادی کے وقت پیپر پر کس جگہ دستخط کیے گئے؟
جواب: پیپر کے آخری کونے میں۔
سوال نمبر 3: دریائے راوی کس سٹیٹ میں بہتا ہے؟
جواب: لیکوئیڈ سٹیٹ میں۔
سوال نمبر 4: آج کل کے جوڑوں میں طلاق کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟
جواب : جناب ، شادی۔ نہ ہوگی شادی نہ ہو گی طلاق!
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ایک پرچے میں طالب علم سے امتحان میں پوچھا گیاکہ تعلیم کیا ہے؟
جواب دیا گیاکہ :
"تعلیم ایک زیور ہے۔ اور زیور مردوں پر حرام ہے۔ اس لیے لڑکوں کو تعلیم قطعا حاصل نہیں کرنی چاہیے۔"
ٹیچر نے بھی زیرو مارکس دیئے اور جواب میں لکھا:
"تو پھر مارکس بھی آپ پر حرا م ہیں"
 
Top