سچے موتی!

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
آنکھ دنیا کی ہر چیز دیکھتی ہے پر آنکھ کے اندر کچھ چلا جائے تو اسے نہیں دیکھ سکتی۔ بالکل اسی طرح انسان دوسروں کے عیب تو دیکھتا ہے پر اسے اپنے عیب نظر نہیں آتے۔
بالفاظ دیگر
دوسروں کے عیب دیکھنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانک کر اپنے عیب تلاش کرو اور انہیں درست کرو کامیابی قدم چومے گی
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
قبول کرلینا چاہیئے۔
نصیحت کی بات چاہے کڑوی ہو،بھائی کا عذر چاہے دل نہ مانے،دوست کا ہدیہ چاہے حقیر ہو،غریب کی دعوت چاہے اس میں تکلیف ہو،ماں باپ کا حکم چاہے ناگوار ہو،نیک بیوی کی محبت چاہے بدصورت ہو۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہم دوسروں کو وہی دے سکتے ہیں جو ہمارے پاس ہوتا ہے
اب وہ مان ہو ،دھوکہ ہو ،امید ہو یا وسوسہ ،،
آنسو ہو کہ مسکراہٹ ،جفا ہو کہ وفا ،دعا ہو کہ دغا ،آسانی ہو کہ زحمت ،سکون ہو کہ وحشت ،رحم ہو کہ ظلم ،خوشی ہو کہ غم
اور اگر میرے مجھے دنیا سے منفی ملا اور میں دنیا کو مثبت لوٹاؤں تو انسانیت کی معراج یہی ہے
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ایک بات ہمیشہ زندگی بھر یاد رکھنی چاہیے کہ کسی کو دھوکہ نہ دیں۔دھوکہ میں بڑی جان ہوتی ہے، یہ کبھی نہیں مرتا،گھوم کر ایک دن واپس آپ کے پاس ہی پہنچ جاتا ہےکیونکہ اس کو اپنے ٹھکانے سے بہت محبت ہوتی ہے۔ (اشفاق احمد)
 
Top