تین کی طرف دھیان نہ دو

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
تین کی طرف دھیان نہ دو

کسی بزرگ نے فرمایا ۔تین چیزوں میں غور وفکر نہ کرنا چاہئے۔​

۱۔ غربت تنگدستی ،اس میں غور وفکر کرنے سے غم، تشویش، حرص وپریشانی میں اضافہ ہوتا ہے اور حاصل کچھ نہیں ہوتا۔

۲۔خود پر دوسرے کی زیادتی ،اگر کوئی تجھ پر زیادتی کرے تو اس کی جانب مطلق دھیان نہ دے ورنہ تیرا دل سخت اور کینہ پرور ہو جائے گا اور تو ہمیشہ غصہ میں مبتلا رہے اور اس سے فائدہ بالکل نہیں ہوگا۔

۳۔ طولٍ عمر،دنیا میں زیادہ دن رہنے کی خواہش ہر گز نہ کر ورنہ مال جمع کرنے کی آرزو پید ہو گی اور عمر بر باد ہو گی اور عمل خیر میں ٹال مٹول کرنے لگے گا۔( روضۃ الصالحین)
 
Top