نعت مصطفٰیﷺ!

ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
تازہ ! نعت مصطفیﷺ

والضحی چہرہ نبی کا سب سے اونچی شان ہے۔
ان کی مدحت رب کی جانب سے دریں قرآن ہے۔

ان کو یٰسین اور طٰہٰ رب نے قرآں میں کہا۔
ان کا میں اور آپ کیا مدحت سرا یزدان ہے۔

جو پڑھے مجھ پر درود اس کے بڑے درجات ہیں۔
جابجا سرکار کا لکھا ہوا فرمان ہے۔

مصطفی کے نام پہ مرنا سعادت ہے بڑی۔
مصطفی کے نام پہ سب کچھ مرا قربان ہے۔

لکھ رہا ہوں نعت ان کی یہ انھی کا فیض ہے۔
ہر طرف پھیلا ہوا سرکار کا فیضان ہے۔

جس کے دل میں الفتیں سرکار کی راقم نہ ہوں۔
پھر یقیں کر لو وہ دل بنجر ہے اور سنسان ہے۔

راقم ان کی نعت لکھتا اور پڑھتا ہے بہت۔
یہ مرے سرکار کا انعام اور احسان ہے۔

ایم راقم!
 
Top