بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۙ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۙ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِىۙ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِى
رَبِّ يَسِّرْ وَ لَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْرِ
غیر صحیح افعالاَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۙ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۙ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِىۙ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِى
رَبِّ يَسِّرْ وَ لَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْرِ
عربی زبان میں حروف مادہ کے اعتبار سے فعل دو طرح کا ہوتا ہے۔
1: صحیح فعل
2: غیر صحیح فعل
کسی فعل کے حروف مادہ میں یعنی فا، عین یا لام کلمہ میں کسی جگہ پر اگر ھمزہ آ جائے، ایک ہی حرف دو مرتبہ آ جائے یا حرف علت ( یعنی "و" اور "ی" میں سے کوئی حرف) آ جائے تو وہ فعل غیر صحیح فعل کہلاتا ہے۔
غیر صحیح فعل کی درج ذیل اقسام ہیں۔
1 | مَھْمُوز | ایسا فعل جس کے حروف مادہ میں کسی جگہ ھمزہ آجائے مثلاً: اَمَرَ، سَئَلَ، قَرَءَ |
2 | مُضَاعَف | ایسا فعل جس کے حروف میں کسی حرف کی تکرار ہو مثلاً فَرَرَ، تَبَبَ، حَضَصَ |
3 | مِثَال | ایسا فعل جس کے حروف مادہ میں فا کلمہ کی جگہ حرف علت (و/ی) آ جائے مثلاً: وَجَدَ، وَعَدَ، یَسَرَ |
4 | اَجْوَف | ایسا فعل جس کے حروف مادہ میں عین کلمہ کی جگہ حرف علت (و/ی) آجائے مثلاً: قَوَلَ، خَوَفَ، بَیَعَ |
5 | نَاقِص | ایسا فعل جس کے حروف مادہ میں لام کلمہ کی جگہ حرف علت (و/ی) آجائے مثلاً دَعَوَ، تَلَوَ، ھَدَیَ |
6 | لَفِیْف | ایسا فعل جس کے حروف مادہ میں دو جگہ حرف علت آ جائے مثلاً: وَقَیَ، حَیَیَ، رَوَیَ |
کسی فعل کے غیر صحیح ہونے کی صورت میں فعل کی گردان میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ کہیں تبدیلی کم ہوتی ہے کہیں زیادہ لیکن ہر تبدیلی ایک قاعدہ کے تحت ہوتی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے غیر صحیح افعال میں ہونے والی تبدیلیوں کے جس طرح قواعد مرتب کیے واقعی وہ قابل تحسین ہیں۔ آئندہ آنے والے اسباق میں ضروری قواعد کو آسان کر کے بیان کرنے کی کوشش کی جائے گی اور مزید قواعد مطالعے میں اضافے کے ساتھ معلوم ہوتے جائیں گے۔ اس وقت تک ہم نے صرف ثلاثی مجرد ابواب پڑھے ہیں لہذا غیر صحیح افعال کے قواعد بھی فی الحال ثلاثی مجرد ابواب کی حد تک ہی سمجھیں گے۔
و آخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الانبیاء و المرسلين سيدنا محمد و على آله وصحبه أجمعين
والسلام
طاہرہ فاطمہ
2022-08-22