(51)اجوف

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۙ‏ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۙ‏ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِىۙ‏ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِى

رَبِّ يَسِّرْ وَ لَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْرِ

اجوف
حروف مادہ میں عین کلمہ اگر حرف علت یعنی "و" یا "ی" ہو تو اس فعل کو اجوف کہتے ہیں۔
عین کلمہ اگر "و" ہو تو اجوف واوی مثلا
ق و ل، ک و ن، خ و ف
اگر "ی" ہو تو اجوف یائی مثلا
ب ی ع، ز ی د، ش ی ء۔
اجوف واوی زیادہ تر دو ابواب سے استعمال ہوتا ہے۔
1: نَصَرَ یَنْصُرُ
2: سَمِعَ یَسْمَعُ

اجوف یائی زیادہ تر دو ابواب سے استعمال ہوتا ہے
1: ضَرَبَ یَضْرِبُ
2: سَمِعَ یَسْمَعُ

اجوف کے قواعد کا تعلق تین situations کے ساتھ ہے۔ فعل کی گردان میں جہاں جو situations واقع ہو گی اسی کے مطابق قاعدہ استعمال ہو گا۔
ماقبلحرف علتما بعد
1فتحہمتحرکمتحرک
2ساکنمتحرکمحترک
3فتحہ یا ساکنمتحرکساکن
قاعدہ نمبر 1:
حرف علت متحرک ہو، ما قبل فتحہ ہو اور ما بعد بھی متحرک ہو تو حرف علت الف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ مثلا
اجوف واوی:
قَوَلَ سے قَالَ
خَوَفَ سے خَافَ

اجوف یائی:
زَیَدَ سے زَادَ
شَیِءَ سے شَاءَ

قاعدہ نمبر 2:

حرف علت متحرک ہو، ما قبل ساکن ہو اور ما بعد متحرک ہو تو حرف علت اپنی حرکت ما قبل کو منتقل کر کے خود اس حرکت کے موافق حرف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ مثلا
اجوف واوی:
یَقْوُلُ سے یَقُوْلُ
یَخْوَفُ سے یَخَافُ

اجوف یائی:
یَزْیِدُ سے یَزِیْدُ
یَشْیَءُ سے یَشَاءُ

قاعدہ نمبر 3:

1: حرف علت متحرک ہو، ما قبل فتحہ یا ساکن ہو لیکن ما بعد ساکن ہو تو حرف علت قاعدہ نمبر ا یا قاعدہ نمبر 2 کی Application کے بعد ڈراپ ہو جاتا ہے پھر
2: فا کلمہ کی حرکت کا فیصلہ کیا جاتا ہے کہ فا کلمہ کی حرکت تبدیل کی جائے یا نہیں۔ اصول یہ ہے کہ اگر فا کلمہ کی حرکت اصلی ہے تو وہ لازما تبدیل ہو گی اور اگر منتقل ہو کر آئی ہے تو تبدیل نہیں ہو گی۔ تبدیل ہونے کی صورت میں باب ن اور باب ک میں پیش آتی ہے باقی میں زیر۔ جبکہ اجوف یائی میں زیر ہی آتی ہے۔ مثلا
اجوف واوی:
قَوَلْنَ سے قُلْنَ
خَوَفْنَ سے خِفْنَ
یَقْوُلْنَ سے یَقُلْنَ

یَخْوَفْنَ سے یَخَفْنَ
اجوف یائی:
زَیَدْنَ سے زِدْنَ
شَیِئْنَ سے شِئْنَ
یَشْیَئْنَ سے یَشَئْنَ

یَزْیِدْنَ سے یَزِدْنَ
نوٹ:

1: اجوف کے قاعدہ نمبر 3 ب کا اطلاق ثلاثی مزید فیہ ابواب میں نہیں ہوتا۔
2: اجوف کے قواعد کا اطلاق اسم الآلہ، اسم التفضیل، الوان و عیوب اور افعال تعجب میں نہیں ہوتا( جن کے بارے میں ہم آخر میں پڑھیں گے)۔
اجوف میں ماضی مجہول "فِیْلَ" کے وزن پر استعمال ہوتا ہے۔
مثلا
قُوِلَ سے قِیْلَ
سُوِقَ سے سِیْقَ
جُیِءَ سے جِیْءَ

باب نصر ینصر

ماضی کی گردان
واحدمثنیجمع
غائبمذکرقَالَقَالَاقَالُوْا
غائبمؤنثقَالَتْقَالَتَاقُلْنَ
حاضرمذکرقُلْتَقُلْتُمَاقُلْتُمْ
حاضرمؤنثقُلْتِقُلْتُمَاقُلْتُنَّ
متکلممذکر/ مؤنثقُلْتُ
قُلْنَا
مضارع کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکریَقُوْلُیَقُوْلَانِیَقُوْلُوْنَ
غائبمؤنثتَقُوْلُتَقُوْلَانِیَقُلْنَ
حاضرمذکرتَقُوْلُتَقُوْلَانِتَقُوْلُوْنَ
حاضرمؤنثتَقُوْلِیْنَتَقُوْلَانِتَقُلْنَ
متکلممذکر/ مؤنثاَقُوْلُ
نَقُوْلُ
باب سمع یسمع:
ماضی کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکرخَافَخَافَاخَافُوْا
غائبمؤنثخَافَتْخَافَتَاخِفْنَ
حاضرمذکرخِفْتَخِفْتُمَاخِفْتُمْ
حاضرمؤنثخِفْتِخِفْتُمَاخِفْتُنَّ
متکلممذکر/ مؤنثخِفْتُ
خِفْنَا
مضارع کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکریَخَافُیَخَافَانِیَخَافُوْنَ
غائبمؤنثتَخَافُتَخَافَانِیَخَفْنَ
حاضرمذکرتَخَافُتَخَافَانِتَخَافُوْنَ
حاضرمؤنثتَخَافِیْنَتَخَافَانِتَخَفْنَ
متکلممذکر/ مؤنثاَخَافُ
نَخَافُ
باب ضرب یضرب
ماضی کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکربَاعَبَاعَابَاعُوْا
غائبمؤنثبَاعَتْبَاعَتَابِعْنَ
حاضرمذکربِعْتَبِعْتُمَابِعْتُمْ
حاضرمؤنثبِعْتِبِعْتُمَابِعْتُنَّ
متکلممذکر/ مؤنثبِعْتُ
بِعْنَا
مضارع کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکریَبِیْعُیَبِیْعَانِیَبِیْعُوْنَ
غائبمؤنثتَبِیْعُتَبِیْعَانِیَبِعْنَ
حاضرمذکرتَبِیْعُتَبِیْعَانِتَبِیْعُوْنَ
حاضرمؤنثتَبِیْعِیْنَتَبِیْعَانِتَبِعْنَ
متکلممذکر/ مؤنثاَبِیْعُ
نَبِیْعُ
باب سمع یسمع
ماضی کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکرشَاءَشَاءَاشَاؤُوْا
غائبمؤنثشَا‏ءَتْشَاءَتَاشِئْنَ
حاضرمذکرشِئْتَشِئْتُمَاشِئْتُمْ
حاضرمؤنثشِئْتِشِئْتُمَاشِئْتُنَّ
متکلممذکر/ مؤنثشِئْتُ
شِئْنَا
مضارع کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکریَشَاءُیَشَاءَانِیَشَاؤُوْنَ
غائبمؤنثتَشَاءُتَشَاءَانِیَشَأْنَ
حاضرمذکرتَشَاءُتَشَاءَانِتَشَاؤُوْنَ
حاضرمؤنثتَشَائِیْنَتَشَاءَانِتَشَأْنَ
متکلممذکر/ مؤنثاَشَاءُ
نَشَاءُ
فعل مجھول(اجوف)
ماضی کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکرقِیْلَقِیْلَاقِیْلُوْا
غائبمؤنثقِیْلَتْقِیْلَتَاقُلْنَ
حاضرمذکرقَلْتَقُلْتُمَاقُلْتُمْ
حاضرمؤنثقُلْتِقُلْتُمَاقُلْتُنَّ
متکلممذکر/ مؤنثقُلْتُ
قُلْنَا
مضارع کی گردان:
واحدمثنیجمع
غائبمذکریُقَالُیُقَالَانِیُقَالُوْنَ
غائبمؤنثتُقَالُتُقَالَانِیُقَلْنَ
حاضرمذکرتُقَالُتُقَالَانِتُقَالُوْنَ
حاضرمؤنثتُقَالِیْنَتُقَالَانِتُقَلْنَ
متکلممذکر/ مؤنثاُقَالُ
نُقَالُ




و آخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الانبیاء و المرسلين سيدنا محمد و على آله وصحبه أجمعين


والسلام
طاہرہ فاطمہ
2022-09-01
 
Top