تازہ اشعار۔

ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
نعت مصطفیﷺ۔

صاحبِ لولاک تیری ذاتِ اقدس کو سلام۔
ذکر تیرا سب سے اونچا اور اونچا تیرا نام۔

تھے وہاں آدم سے لے کر ابنِ مریم تک سبھی۔
سب بنے ہیں مقتدی اور تو بنا ان کا امام ۔

اے شجر تجھ کو بلاتے ہیں حبیبِ کبریاﷺ۔
سن کے دوڑ آیا شجر حاضر ہوا بن کر غلام۔

جو نہ مانیں پیارے کو نبیِ آخری۔
تو بتا سب کو اے راقم ان سے ملنا ہے حرام ۔

ایم راقم!
 
عبدالروؤف

وفقہ اللہ
رکن
@ایم راقم اچھی کاوش ہے۔ لیکن جب آپ کوئی شعر کہیں تو اس کی نثر کر کے چیک کر لیا کریں کہ کس کس شعر میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
صاحبِ لولاک تیری ذاتِ اقدس کو سلام۔
ذکر تیرا سب سے اونچا اور اونچا تیرا نام۔
اس میں صاحبِ لولاک "اے" کے پیغمبر کمی سے محسوس ہو رہی ہے اور دوسرے مصرع میں "اونچا" کی تکرار بھی بے مزا کر رہی ہے

تھے وہاں آدم سے لے کر ابنِ مریم تک سبھی۔
سب بنے ہیں مقتدی اور تو بنا ان کا امام ۔
اگرچہ سب کو معلوم ہے کہ یہ معراج کی تلمیح ہے لیکن شعر کو کسی بیرونی مدد کی حاجت نہیں ہونی چاہیے۔ اور شعر کا متن اپنا ابلاغ مکمل نہیں کر رہا۔

اے شجر تجھ کو بلاتے ہیں حبیبِ کبریاﷺ۔
سن کے دوڑ آیا شجر حاضر ہوا بن کر غلام۔
یہ بھی واقعہ کی تلمیح ہے لیکن یہاں بھی وہی ابلاغ میں عجزِ بیان ہے۔

جو نہ مانیں پیارے کو نبیِ آخری۔
تو بتا سب کو اے راقم ان سے ملنا ہے حرام ۔
اس میں آپ "پیارے" کا لفظ لائے کچھ علم نہیں کہ کس کی بات ہو رہی ہے۔ اگرچہ آخری نبی کا آگے ذکر ہے۔ پھر بھی آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی لانے کی ضرورت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
عبدالروؤف

وفقہ اللہ
رکن
@ایم راقم اچھی کاوش ہے۔ لیکن جب آپ کوئی شعر کہیں تو اس کی نثر کر کے چیک کر لیا کریں کہ کس کس شعر میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

اس میں صاحبِ لولاک "اے" کے پیغمبر کمی سے محسوس ہو رہی ہے اور دوسرے مصرع میں "اونچا" کی تکرار بھی بے مزا کر رہی ہے

اگرچہ سب کو معلوم ہے کہ یہ معراج کی تلمیح ہے لیکن شعر کو کسی بیرونی مدد کی حاجت نہیں ہونی چاہیے۔ اور شعر کا متن اپنا ابلاغ مکمل نہیں کر رہا۔

یہ بھی واقعہ کی تلمیح ہے لیکن یہاں بھی وہی ابلاغ میں عجزِ بیان ہے۔

اس میں آپ "پیارے" کا لفظ لائے کچھ علم نہیں کہ کس کی بات ہو رہی ہے۔ اگرچہ آخری نبی کا آگے ذکر ہے۔ پھر بھی آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی لانے کی ضرورت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
یہ تو ہوا تنقیدی جائزہ۔ میں نے اسی کی تصحیح کی کوشش کی ہے اگرچہ بحر بدل گئی ہے لیکن آپ کا مضمون واضح کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

اے صاحبِ لولاک تیری ذاتِ اقدس پر سلام
ہے ذکر تیرا سب سے اونچا سب سے اعلی ہے مقام

معراج کی شب انبیا جب مسجدِ اقصیٰ میں تھے
سب صف بہ صف تھے مقتدی اور آپ ان کے تھے امام

چاہے حجر ہو یا شجر حتی کہ کوئی جانور
تم جس کو بھی آواز دو حاضر ہو وہ بن کر غلام

جو مصطفیٰ کے بعد مانیں اپنا پیغمبر کوئی
ہے بالیقیں ان سے اے راقم دوستی رکھنا حرام
 
اس کے ہر شعر کا وزن چیک کریں
 
ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
@ایم راقم اچھی کاوش ہے۔ لیکن جب آپ کوئی شعر کہیں تو اس کی نثر کر کے چیک کر لیا کریں کہ کس کس شعر میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

اس میں صاحبِ لولاک "اے" کے پیغمبر کمی سے محسوس ہو رہی ہے اور دوسرے مصرع میں "اونچا" کی تکرار بھی بے مزا کر رہی ہے

اگرچہ سب کو معلوم ہے کہ یہ معراج کی تلمیح ہے لیکن شعر کو کسی بیرونی مدد کی حاجت نہیں ہونی چاہیے۔ اور شعر کا متن اپنا ابلاغ مکمل نہیں کر رہا۔

یہ بھی واقعہ کی تلمیح ہے لیکن یہاں بھی وہی ابلاغ میں عجزِ بیان ہے۔

اس میں آپ "پیارے" کا لفظ لائے کچھ علم نہیں کہ کس کی بات ہو رہی ہے۔ اگرچہ آخری نبی کا آگے ذکر ہے۔ پھر بھی آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی لانے کی ضرورت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
صاحب لولاک جو صفت تھی وہ آپﷺ کے لیے مخصوص ہے بلکہ حدیث میں بھی یہی الفاظ ہیں میرے خیال میں لفظ " اے " کی ضرورت نہیں
 
ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
@ایم راقم اچھی کاوش ہے۔ لیکن جب آپ کوئی شعر کہیں تو اس کی نثر کر کے چیک کر لیا کریں کہ کس کس شعر میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

اس میں صاحبِ لولاک "اے" کے پیغمبر کمی سے محسوس ہو رہی ہے اور دوسرے مصرع میں "اونچا" کی تکرار بھی بے مزا کر رہی ہے

اگرچہ سب کو معلوم ہے کہ یہ معراج کی تلمیح ہے لیکن شعر کو کسی بیرونی مدد کی حاجت نہیں ہونی چاہیے۔ اور شعر کا متن اپنا ابلاغ مکمل نہیں کر رہا۔

یہ بھی واقعہ کی تلمیح ہے لیکن یہاں بھی وہی ابلاغ میں عجزِ بیان ہے۔

اس میں آپ "پیارے" کا لفظ لائے کچھ علم نہیں کہ کس کی بات ہو رہی ہے۔ اگرچہ آخری نبی کا آگے ذکر ہے۔ پھر بھی آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی لانے کی ضرورت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
اس شعر میں پیارے کے آگے آقا کا لفظ نہیں ٹائپ ہوا شعر یوں ہے .
جو نہ مانے پیارے آقاﷺ کو نبی آخری۔
پھر بتا سب کو اے راقم ان سے ملنا ہے حرام۔
 
Top