قیامت بہت قریب ہے۔
شیطان کے پاس وقت کم ہے۔
وہ ’’دجال‘‘ کو لاؤنچ کرنا چاہتا ہے۔
جس کیلئے جهوٹ سے اسٹیج سجانا چاہتا ہے۔
جهوٹ سے اسٹیج سجانے کیلئے میڈیا کا جال بچھایا گیا ہے۔
اور میڈیا کو دجال کے چیلے اینکر ز کے حوالے کیا گیا ہے۔
ان اینکرز (رویبضہ) کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے امت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’خروجِ دجال سے پہلے کچھ سال دھوکے والے ہوں گے، جن میں سچے کو جھوٹا اور جھوٹے کو سچا قرار دیا جائے گا، امین کو خائن اور خائن کو امین سمجھا جائے گا، اور اس میں " رویبضہ " بڑھ چڑھ کر بولے گا،
کسی نے عرض کیا، یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روبیضہ کون؟
آپ ﷺ نے فرمایا : عوام الناس کے معاملات میں بولنے والے فاسق اور فضول قسم کے لوگ‘‘۔
(مسند احمد ۔ جلد پنجم ۔ حدیث 2261)
آج پوری دنیا میں جھوٹے، کمینے، مکار، عیار، فاسق، نا اہل، فضول قسم کے لوگوں پر مشتمل ’’ اینکرز / رویبضہ‘‘ کی کھیپ کی کھیپ تیار ہو چکی ہے۔ یہ لوگ 24 گھنٹے میڈیا کے پر سچے کو جھوٹا اور جھوٹے کو سچا، امین کو خائن اور خائن کو امین بنا کر پیش کرتے رہتے ہیں اور عوام الناس کو دھوکا دینے کا کام کرتے ہیں۔ ان اینکرز / رویبضہ میں شاید ہی کوئی سچ بولتا ہے اور اگر انہیں کوئی سچ بولنا بھی پڑے تو ایسے مطالب و مفاہیم کے ساتھ پیش کرتا ہے کہ عوام دھوکے میں ہی رہتی ہے۔ میڈیا جو بے غیرتی، بے حیائی اورے فحاشی پھیلاتا ہے اسے اپنی چکنی چپڑی باتوں سے پروٹیکٹ کرنا (تحفظ دینا) بھی ان ہی اینکرز / رویبضہ کے کام ہیں۔ ان اینکرز / رویبضہ میں مذہبی اسکالرز بھی ہیں جو مذہب کے نام پر جھوٹ بولتے ہیں اور لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات اور وسوسہ ڈالتے ہیں۔
میڈیا اسکرین پر جو سامنے نظر آتے ہیں جیسے نیوز کاسٹرز، اناؤنسرز، انکر پرسنز وغیرہ تو رویبضہ ہیں ہی لیکن اسکرین کے پیچھے بھی بے شمار رویبضہ ان کے مدد گار ہیں۔ آج رویبضہ ایک پیشہ بن چکا ہے اور اس پیشے سے متعلق لوگوں کی تنخواہ و مراعات دوسرے تمام پیشے سے زیادہ ہیں۔
شیطان میڈیا کے ذریعے لوگوں کے اذہان پر مکمل کنٹرول کرکے ’’دجال‘‘ کو لاؤنچ کرنا چاہتا ہے۔ پھر یہ اینکرز یعنی رویبضہ ہی ہوں گے جو دجال کو پہلے ’مسیح‘ پھر ’خدا‘ بنا کر پیش کریں گے۔
لہذا جو لوگ میڈیا کے اسیر ہوں گے وہ ان رویبضہ یعنی اینکرز کی باتوں کو بغیر کسی مخالفت کے تسلیم کر لیں گے اور دجال کو خدا مان کر ہمیشہ کی گمراہی اور خسارے میں پڑ جائیں گے، جہنم ان کی مقدر ہوگی۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج عورتیں سب سے زیادہ میڈیا پر فدا ہیں، دجال کو سپورٹ کرنے والوں میں بھی عورتوں کی کثرت ہونگی۔
اس دور میں میڈیا شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار اور مسلمانوں کیلئے دجال کی آمد سے پہلے سب سے بڑا فتنہ ہے۔
لہذا لوگوں! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو میڈیا کے فتنے اور شر سے بچاؤ!
کیونکہ جو میڈیا کے فتنے اور شر سے بچ جائے گا وہ فتنۂ دجال سے بھی بچ جائے گا، ان شاء اللہ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے اہل و عیال، ولدین، عزیز و اقارب اور تمام مسلمانوں کو میڈیا اور دجال کے فتنہ سے بچائے۔ آمین تا رب العالمین۔
تحریر: محمد اجمل خان
۔