ابدال کا عمل کون سا ہے؟
ایک آدمی ایک عالم کے سامنے اپنے آپ پر ہو نے والے انعامات خداوندی بتا رہا تھا ۔ کہنے لگا: مجھے اللہ تعالی نے ہر طرح کے اعمال صالحہ سے حصہ عطا فرما یا ۔آخر کار حج جہاد اور دوسری کئی قسم کی عبادات کا ذکر کیا ۔ عالم نے پو چھا۔ ’’ابدال کا عمل کہا ں ہے ؟ـ‘‘ اس نے پو چھا ‘‘ وہ عمل کیا ہے ؟:‘‘ فرما یا ! حلال کمانا اور عیال پر خرچ کرنا ۔