پیام زیست

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
معزز اراکین الغزالی فورم و قارئین اکرام!
جیسا کہ آپ جانتے ہیں الغزالی انتطامیہ نے چند عرصہ قبل یہ فیصلہ کیا کہ ’’الغزالی لائبریری‘‘کے لیے اراکین الغزالی فورم کے مفید مضامین جو الغزالی فورم کی زینت بنے اور مقبول ہر خواص وعام ہوئے ان مضامین میں سے کچھ مضامین منتخب کرکے ایک خوبصورت کتابی شکل میں اراکین و قارئین اکرام کی خدمت میں پیش کیے جائیں۔اسی سلسلے کی ایک کڑی قارئین کرام ،الغزالی فورم کے نہایت معزز ،الغزالی فورم کے شعبہ افتاء کے سربراہ،افکار قاسمی کے مدیر اعلیٰ،مدیر ماہنامہ آئینہ مظاہر العلوم،نگران اعلیٰ مجلہ نوائے خادم،استاد جامعہ مظاہر العلوم(وقف)سہارنپور حضرت مولانا مفتی ناصرالدین مظاہری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے منتخب مضامین پر مشتمل پہلی پی ڈی ایف کتاب "واردات دل"آپ کی خدمت میں پیش کی گئی۔الحمداللہ یہ کتاب ہر خواص و عام مقبول ہوئی۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج مجھے یہ شرف حاصل ہو رہا ہے کہ الغزالی فورم کے روح رواں،الغزالی فورم کے بانی ، الغزالی فورم کی ہر دلعزیز شخصیت ،مجلہ افکار قاسمی کے نگران اعلی استاد محترم حضرت اقدس مولانا احمد قاسمی صاحب حفظہ اللہ کے مضامین پر مشتمل کتاب ”پیام زیست“ حسب وعدہ اراکین الغزالی کی خدمت میں پیش کرنے کا اعزاز حاصل کررہا ہوں۔ہماری کوشش تھی کہ کتاب "پیام زیست" کی اشاعت یکم جون کو ہو جاتی لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے نہ ہو سکی۔ جس پر میں قارئین سے معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو اتنا انتظار کرنا پڑا۔
میں اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں کہ جن کی محنت نے اس کتاب کو چار چاند لگائے۔
قارئین کرام !آپ سے گزارش ہے کہ ’’پیام زیست‘‘کا مطالعہ فرمائیں اور اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
ہمیں آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔!!!!!
والسلام
wqKRmyJ (1).jpg

آن لائن پڑھیں۔
(ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے فائل پر کلک کریں۔)
 

Attachments

  • Payyam E Zeest.pdf
    8.1 MB · مناظر: 27
Last edited:
Top