چند لمحات باقی

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
چند منٹ باقی۔
دنیا کا دستور ہے جو آئے وہ جائے گا۔ چاہے رہنے کی خواہش ہو ، سامان سو برس کا ہو ، خواب ہوں ، مال و دولت ہو ، بادشاہی ہو فقیری ہو ، بنگلہ ہو یا جھونپڑی ہو ۔
لمحہ ہو ، سکینڈ ہو ، دن ہو، رات ہو ، ہفتہ ہو ، مہینہ ہو ، سال ہو ، یا صدیاں
یا یوں کہاں کہ
انسان ہی کیوں نہ ہو ۔ سب نے ایک دن جانا ہے۔قرآن کی پکار پر کان دھرو ، قرآن کہتا ہے
کل من علیھا فان(سورۃ الرحمن)
ہر چیز نے فنا ہوجانا ہے۔
اس دنیا کے اندر رہنے والی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔زمین ہو، آسمان ہو ، سمندر ہو ، صحرا ہو ۔
سب سمیٹ دیا جائے گا۔
جس طرح یہ سال گزر کر جارہاہے۔ ایک دن آئے گا اے انسان! تو بھی گزر جائے گا۔
کس بات کا گھمنڈ کرتا ہے،کس بات پر غرور کرتا ہے، کس بات پر اکڑ کر چلتا ہے۔
یاد رکھ!مٹی تھا مٹی میں ملا دیا جائے گا۔
یہ سال بہت سے اسباق دیکر جارہاہے۔ خود جارہاہے پر تجھے ہوش کے ناخن لینے کو کہ رہاہے۔
کہ رہاہے اے انسان!سنبھل جا سنبھل جانے کا وقت ہے۔
کہاں گئے وہ سلطان جن کی ایک آواز پر لشکر تیار ہوجاتے تھے۔؟ کہاں گئے وہ سپہ سالار جو میدان فتح کر دیا کرتے تھے۔؟کہاں گئے وہ سکندر جو دنیا پر راج کیا کرتے تھے۔؟ کہاں گئے وہ مالدار جن کے دولت کے انبار تھے۔؟کہاں گئے وہ حسن والے جن کی سب تعریف کیا کرتے تھے۔؟
جواب آئے گا انسان! سب مٹی میں مل گئے ۔
وہاں نہ کوئی شاہ ہے نہ کوئی گدا ہے۔ وہاں سب برابر ہیں۔ اس کے دربار میں نہ کوئی عربی ہے نہ عجمی ہے نہ کالا ہے نہ گورا ہے۔
وہاں چلے گا دین کا سکہ ، وہاں چلے گا میری نبی سنت کا سکہ ، وہاں چلے گا صحابہ سکہ
افسوس!صد افسوس کہ آج ہم یہ بھول گئے کہ سال نہیں ہماری زندگی کا حصہ ہم سے جدا ہوکر جارہاہے۔ اور ہمیں فکر نہیں کسی چیز کی۔
وقت بدلتے وقت نہیں لگتا کہ انسان موجود سے تھا ہوجاتا ہے۔
اس لیے رجوع کریے اپنی رب کی طرف ، پکاریے رب کو ، بہا دیجئے ندامت کے آنسو ، کرلیجئے اقرار ، یقین کریں آجائے گا آپ کے دل کو قرار۔
ہاتھ اٹھا مانگیے،سر سجدہ میں جھگا مانگیے۔
پھر دیکھے کمال۔ کیسے بدل جاتے ہیں بد اعمال
یاد رکھیے!رب راضی تو سب راضی۔
رب ناراض تو سب ناراض
دنیا پانے کے لیے اپنے شفیق ، رحیم و کریم رب کو ناراض مت کیجئے ورنہ دنیا بھی جائے اور آخرت بھی۔
تھوڑا نہیں مکمل سوچیئے!
دعا گو ہوں اللہ پاک گزشتہ لغزشیں معاف فرمائے، نیکیاں قبول فرمائے اور آنے والا سال کو اس سال سے ممتاز بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
بارگاہ الٰہی میں جب ہاتھ اٹھائیں تو مجھے اور بالخصوص بھائی مولانا محمد حفظ الرحمن مرحوم کو یاد رکھیں۔
 
Top