سورہ یوسف پڑھیں۔۔پتا چلے گا کہ۔۔

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سورہ یوسف پڑھیں۔۔پتا چلے گا کہ۔۔

سگے بھی حسد کر سکتے ہیں
اپنے بھی ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں
غیر بھی نجات دِلا سکتے ہیں
پارسا پر بھی تُہمت لگائی جا سکتی ہے
بلا جرم بھی قید ہو سکتی ہے
غیبی مدد سے ہی براءت مِل سکتی ہے
تقویٰ سے کیسے عزت کا حصول ہو سکتا ہے
عزیز جُدا ہو سکتا ہے اور ہِجر بھی کاٹا جا سکتا ہے
بِچھڑا مِل سکتا ہے اور ہر خواب پورا ہو سکتا ہے۔۔

یہ سورہ جب جب پڑھو۔۔دنیا۔۔اس کی حقیقت۔۔یہاں کی تکلیفوں آزمائشوں۔۔رشتوں۔۔قرابت داروں غرض زندگی کا اصل سمجھ آجاتا ہے۔۔

قرآن کی اِس سورہ میں کیا کشش ہے
کیسی جاذبیت ہے۔ کیسا دِلکش اسلوب اور حسیں بیان ہے
کیا فصاحت و بلاغت کتنی تسلی کتنا سبق ہے
کیسی نصیحتیں ہیں
اورکس قدر قوی اُمیدیں ہیں۔۔۔

بےشک - "ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے" (القرآن)
 
Top