یا رب کوئی دن یوں بھی مدینے میں بسر ہو
میں ہوں، مری آہیں ہوں، مرا دیدۂ تر ہو
نغمہ ہو مرے لب پہ فقط صلِ علیٰ کا
ہر دم ترے محبوب کے روضے پہ نظر ہو
انفاسِ نبی ﷺ سے جو معطر ہوئیں گلیاں
کچھ دن ہی سہی ان میں کبھی میرا بھی گھر ہو
سانسوں میں بھروں ایسے مدینے کی ہوائیں
تا عمر انہی پر ہی فقط میری گزر ہو
جن کے قدمِ پاک سے یثرب ہوا طیبہ
آباد انہی سے مرے دل کا بھی نگر ہو
اے کاش وہی وقتِ قضا ہو مرے مولا
جس وقت مدینے سے مجھے اذنِ سفر ہو
میں ہوں، مری آہیں ہوں، مرا دیدۂ تر ہو
نغمہ ہو مرے لب پہ فقط صلِ علیٰ کا
ہر دم ترے محبوب کے روضے پہ نظر ہو
انفاسِ نبی ﷺ سے جو معطر ہوئیں گلیاں
کچھ دن ہی سہی ان میں کبھی میرا بھی گھر ہو
سانسوں میں بھروں ایسے مدینے کی ہوائیں
تا عمر انہی پر ہی فقط میری گزر ہو
جن کے قدمِ پاک سے یثرب ہوا طیبہ
آباد انہی سے مرے دل کا بھی نگر ہو
اے کاش وہی وقتِ قضا ہو مرے مولا
جس وقت مدینے سے مجھے اذنِ سفر ہو