مجلہ نوائے خادم یکم ربیع الثانی تا جمادی الثانی 1445ھ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

معزز قارئین کرام!
مجلہ ”نوائے خادم“ شمارہ یکم ربیع الثانی تا جمادی الثانی آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے۔”مجلہ نوائےخادم“ اس دفعہ مجلہ نوائے خادم کی یہ اہمیت ہے کہ اس میں 15 اکتوبر 2023 کو جامعہ عثمانیہ گلشن بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ہونے والے عظیم الشان تقریری مقابلہ میں پوزیشن ہولڈر طلباء کی تقاریر تحریری شکل میں بطور انعام و حوصلہ افزائی کےوہ تقاریر ”مجلہ نوائے خادم“کی زینت بناکر قارئین کرام کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہیں۔
اس کا مطالعہ کریں،اور اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں۔
ہمیں آپ کی قیمتی آراء کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔!
Nawa e Khadim Rabi-us-Sani To Rajab 1445-1.jpg
آن لائن پڑھیں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے فائل پر کلک کریں۔
 

Attachments

  • Nawa e Khadim Rabi-us-Sani To Jamadi-us- Sani1445.pdf
    10.8 MB · مناظر: 17

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
آپ اور آپ کی ٹیم ہر بار کمال کرتی ہے۔ہمیشہ کی طرح ایک بہترین اور خوبصورت ترین شمارہ ہے۔
اداریہ بھی موقع کی مناسبت سے عظیم ہیں اور مضامین بھی کمال ہیں اور نئے سلسلے بھی لا جواب ہیں۔
بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ
دل گارڈن گاڑدن ہوگیا۔
میری طرف سے پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک
 

محمد حفص فاروقی

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام
شمارہ کل ہی ڈاؤن لوڈ کرلیا تھا۔پڑھ کر صرف اتنا ہی کہوں گا
سلطان!اینڈ ٹیم سلیوٹ یو
میرے نزدیک شاید اس سے بہتر شمارہ نہیں ہو سکتا تھا۔
آپ کی محنت ہر صفحہ پر عیاں ہے
اللہ پاک قبول و منظور فرمائے اور اپنے ہاں سے اس کا نعم البدل عطا فرمائے۔آمین
 

محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
آج دل کررہاہے سلطانی سٹائل میں بولا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اجازت ہے۔۔۔؟
یہ شمارہ پڑھ کر آپ اور آپ کی ٹیم کی محنت کا،آپ کی ادارت کا،آپ کی وجاہت کا،آپ کی نفاست کابخوبی اندازہ ہوا
شمارہ کھولتے جاؤ اور اس کی وادیوں میں کھو جاؤ،بہترین تحریروں میں گم ہوجاؤ،جیسے ھیسے اوراق پلٹتے جاؤ اسی طرح ایک نئے باب میں داخل ہوتے جاؤ
فیصلہ نہیں کرپاتے کہ کون سا مضمون بہترین ہے،ہر مضمون ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔
جو سلسلے شروع ہوئے ہر سلسلہ کی اپنی اہمیت ہے۔ہر سلسلہ یہ احساس کراتا ہے کہ یہ سلسلہ مجھ سے ہی مخاطب ہے۔
اللہ رب العزت آپ کی اس محنت کو اپنے ہاں قبول فرمائے اور اپنے ہاں سے اس کا عظیم اجر نصیب فرمائے۔آمین
آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو مبارک باد
آپ سب سدا سلامت رہیں۔اور یونہی شاہکار سے ہمیں مستفید فرماتے رہیں۔

نوٹ:الفاظ کاپی کرنے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر کوئی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔سلطان !
 

مریم بی بی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!
بہترین، عمدہ،منفرد اور جامع تصانیف پر مشتمل یہ شمارہ، آپ کی اور آپ کی ٹیم کی بہترین کاوشوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔۔۔ اس میں موجود مضامین نہایت ہی دلچسپ اور معلوماتی ہیں، خاص طور پر "فضائل ماہ صفر" کو بہت ہی دلچسپ انداز میں لکھا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اک اور نہایت خوبصورت تحریر"امت مسلمہ سے اٹھائی جانے والی عبادت "ہے جس کا اسلوب دل موہ لینے والا ہے۔ مزید اک تحریر کہ جس میں الفاظ کے سینے شق اور معنی عرق عرق ہیں وہ تحریر" مصدر"ہے کہ نہایت ہی سادہ اور سہل انداز بیاں استعمال کیا گیا ہے۔۔۔۔ تعارف کتاب "عقد الجواہرات۔۔۔۔۔ " میں کتاب کا تعارف بہت مختصر تھا یہ مزید جامع ہو سکتا تھا
والسلام
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!
بہترین، عمدہ،منفرد اور جامع تصانیف پر مشتمل یہ شمارہ، آپ کی اور آپ کی ٹیم کی بہترین کاوشوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔۔۔ اس میں موجود مضامین نہایت ہی دلچسپ اور معلوماتی ہیں، خاص طور پر "فضائل ماہ صفر" کو بہت ہی دلچسپ انداز میں لکھا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اک اور نہایت خوبصورت تحریر"امت مسلمہ سے اٹھائی جانے والی عبادت "ہے جس کا اسلوب دل موہ لینے والا ہے۔ مزید اک تحریر کہ جس میں الفاظ کے سینے شق اور معنی عرق عرق ہیں وہ تحریر" مصدر"ہے کہ نہایت ہی سادہ اور سہل انداز بیاں استعمال کیا گیا ہے۔۔۔۔ تعارف کتاب "عقد الجواہرات۔۔۔۔۔ " میں کتاب کا تعارف بہت مختصر تھا یہ مزید جامع ہو سکتا تھا
والسلام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا
یہ آپ کا حسن ظن ہےکہ آپ نے ہماری سی ادنیٰ اور حقیر سی کاوش کو آپ نے بہترین کاوش قرار دیا۔
ان شاءاللہ کوشش کرینگے کہ آپ کے حسن ظن کے مطابق بہترین کاوش کا ثبوت دیں۔
آپ کے مفید مشورہ پر ان شاءاللہ عمل کی کوشش ہوگی کہ مزید جامع بنایا جا سکے۔
آپ کی رائے ہمارے لیے باعث صد افتخار ہے۔
 
Top