عظیم باپ کی عظیم نصیحتیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بسم الله الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

سیدنا سعد بن ابى وقاص رضی الله تعالیٰ عنه اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
”بیٹا! میرے بعد تجھے میرے سے بڑھ کر اپنا خیر خواہ نہیں ملے گا۔ سو!

*إذا أردت أن تصلي فأحسن الوضوء*
جب تم نماز پڑھنا چاہو تو اچھی طرح وضو کرو۔

*وصل صلاة ترى أنك لا تصلي بعدها أبدا*
اور یوں نماز پڑھو گویا پھر کبھی نماز نہیں پڑھ سکو گے۔

*وإياك والطمع فإنه حاضر الفقر*
اور لالچ سے بچو، یہ فقیری کا باعث ہے۔

*وعليك بالإياس فإنه الغنى*
اور لوگوں سے بے نیاز ہوجاؤ، یہی حقیقی دولت ہے۔

*وإياك وما يعتذر منه من القول والعمل*
اور ایسے قول و عمل سے بچو کہ جس کے بعد صفائیاں دینی پڑیں۔

*وافعل ما بدا لك*
اور وہ کرو جو تم کرنا چاہو۔

*(الزهد لأحمد ١٠١٧ صحيح)*
والله اعلم بالصواب
 
Top