بے نکاح آدمی شیطان کا بھائی اور آلۂ کار ہے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بے نکاح آدمی شیطان کا بھائی اور آلۂ کار ہے:
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے عَکَّافؓ (ایک صحابی کا نام ہے) سے فرمایا:
اے عَکَّاف! کیا تیری بیوی ہے؟
انہوں نے عرض کیا: نہیں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: اور تو مال والا، وسعت والا ہے؟
عرض کیا: ہاں! میں مال اور وسعت والا ہوں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: تو اس حالت میں تو شیطان کے بھائیوں میں سے ہے، اگر تو نصاریٰ میں سے ہوتا تو ان کا راہب ہوتا۔بلاشبہ نکاح کرنا ہمارا طریقہ ہے، تم میں سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جو بے نکاح ہیں اور مرنے والوں میں سب سے بدتر وہ ہیں جو بے نکاح ہیں، کیا تم شیطان سے لگاؤ رکھتے ہو؟ شیطان کے پاس عورتوں سے زیادہ کوئی ہتھیار نہیں،جو صالحین کے لئے کارگر ہو۔ مگر جو لوگ نکاح کیے ہوئے ہیں، یہ لوگ بالکل مطہرہیں اور فحش سے بری ہیں اور فرمایا: اے عکاف! تیرا برا ہو، نکاح کرلے، ورنہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگا۔

(مجمع الزوائد،ج:۴،ص:۳۲۵)
 
Top