مسالہ گوبھی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کبھی وقت ملے تو روایتی گوبھی کی بجائے مسالہ گوبھی بناکر دیکھیے ۔ تھوڑی سی محنت سے ایک منفرد اور ذائقے دار ہنڈیا تیار ہوگی ۔ یہ تیاری کے تین مرحلوں سے گزرتی ہے ۔
* 1 کلو گوبھی بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ آدھا کپ بھنے ہوئے بیسن میں نمک ، مرچ ، ہلدی ، قصوری میتھی ، تکہ مسالہ ملا کر دھلی ہوئی گوبھی میں مکس کریں اور تھوڑی دیر بعد فرائی پین میں ہلکا سا تیل ڈال کے بھون لیں۔
*پیاز ، ٹماٹر ، لہسن ، ادرک ، نمک ، مرچ وغیرہ سے ہنڈیا کی طرح کھڑا مسالہ تیار کریں ، بلینڈر میں پیسٹ بنا لیں ۔ دوبارہ ذرا سا آئل میں بھونیں ( اگر چاہیں تو کریم بھی ڈال لیں ) اور ڈیڑھ کپ گرم پانی ڈال کے گریوی بنا لیں ۔ اس میں گوبھی ڈال کر مکس کریں ۔ پانچ منٹ دم پر رکھیں اور دھنیا چھڑک کر روٹی کے ساتھ لطف اندوز ہوں ۔
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
وہ کھلائیں گی نہیں مجھے ہی مسالہ لگا کر دم پخت کر کے الغزالی فورم کے تمام ممبران کی دعوت ثقیلہ بمع چمچہ پتیلہ کردیں گی اور ممبران نعمت غیر مترقبہ سمجھ کے کھا چٹ جائیں گے اور اوپر سے ھاضمولہ بھی کھالیں گے۔ یہ ترکیب جس بہن نے بتائی ہے وہ بناکر تمام ممبران عظیم قدر کو پارسل بھیجدیں تاکہ شکریہ کا موقعہ نصیب ہو اور آپ کے حق میں دعا ے خیر وبرکت شب وروز ہوتی رہے
 
Top