سنہری باتیں۔

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جو کھانا ہم کھاتے ہیں، اسے 24 گھنٹے میں ہضم کر کے جسم سے باہر پھینکنا پڑتا ہے، ورنہ ہم بیمار پڑ جائیں گے ۔

جو پانی ہم پیتے ہیں وہ ہمارے جسم میں داخل ہو جاتا ہے اور 4 گھنٹے میں باہر پھینک دیا جاتا ہے ورنہ ہم بیمار ہو جائیں گے ۔

ہم جس ہوا میں سانس لیتے ہیں اسے ایک منٹ میں باہر پھینکنا پڑتا ہے ورنہ ہم مر جائیں گے ۔

تو پھر ، نفرت ، غصہ ، غیبت ، حسد ، عدم تحفظ جیسے منفی جذبات کے بارے میں کیا خیال ہے ،

جو ہم اپنے جسم اور دماغ میں دنوں ، مہینوں اور سالوں تک رکھتے ہیں ۔

اگر ان منفی جذبات کو باقاعدگی سے باہر نہ پھینکا جائے ،

تو ہم نفسیاتی اور جسمانی امراض کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جب درد میں آپ تنہا ہو جائیں۔۔۔۔!!!
اداسی آپکو اداس کرے ،،،
اور اندھیروں کی وحشت آپکو آپکی منزل سے ڈرائے
تو ایک بات یاد رکھیے گا ۔!!
إن ربی قریب مجیب
بیشک میرا ربّ قریب سے فریاد سننے والا ہے۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ کے ملفوظات کا مطالعہ کرتے ہوئے،ایک لائن ایسی نظر سے گزری کہ حضرت ؒ نے دو لائنز میں زندگی کواور محبت خدا کو اس انداز میں پیش کیا ،وہ لفظ دل کی وادیوں میں اتر جاتا ہے۔
حضرتؒ فرماتے ہیں کہ
اے انسان!اگر تمہیں زندگی کی اصل حقیقت معلوم ہوجائے۔
تو بے شک!
تم کسی کو نہیں چنو گے،سوائے اللہ اور اس کی محبت کے۔

یاد رکھیں!جب رب راضی تو سب راضی۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
انسان جہاں بھی ہو۔
زمین کی گہرائیوں میں یا آسمان کی بلندیوں پر
صحرا میں یا سمندروں کی گہرائیوں میں۔
پہاڑ پر یا غار میں،تنہائی میں یا محفلوں میں
وہ اکیلا نہیں ہوتا۔
وَهُوَ مَعَكُمْ اَيْنَ مَا كُنْتُـمْ
اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
پانی کی گہرائیوں میں، سمندر کی لہروں میں ، مچھلی کے پیٹ میں اللہ رب العزت حضرت یونس علیہ السلام کی دعا کو سن سکتے ہیں۔
تو وہی اللہ آپ کی دعاؤں کو سننے پر بھی قدرت رکھتا ہے۔

مانگ کر تو دیکھو!
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جب ٹوٹنے لگتاہوں،جب گناہوں سے سیاہی دل میں محسوس کرتاہوں ، جب باتیں دل میں اتر جاتی ہیں، جب بکھرنے لگتاہوں
تو غیب سے صدا آتی ہے۔

لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ

اے میرے میرے بندے میری رحمت سے مایوس نہیں ہونا ، مانگ کر دیکھو پلک جھپکتے ہی سب پرقلم عف پھیر دوں گا۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
معاف کرنے والوں کو رب پسند کرتا ہے۔


38424_04.gif
 
Top