بھائیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں میں ڈال کر مارنا چاہا
مگر بھائی ناکام رہے۔
والد حضرت یعقوب علیہ السلام کی نگاہوں سے دور کرنا چاہا
مگر بیٹے سے محبت بڑھ گئی۔
غلام بناکر فروخت کردیے گئے۔
مگر وقت کے بادشاہ بن گئے۔
اس لیے لوگوں کی سازشوں اور تدبیروں سے پریشان نہ ہوا کریں۔
میرے رب کی تدبیر سب تدبیروں پر بھاری ہے۔