فضائل و مناقب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ (حصہ دوم)

محمد طلحہ

وفقہ اللہ
رکن
امیر المؤمنین ، خال المسلمین ، بادشاہ تدبّر ، پہلے اسلامی بحری بیڑے کے مُوجد ، کا تب وحی ، حسنین کریمین کے امام ، خلیفہء راشد
سیدنا ومحبوبنا ابوعبدالرحمن،امام معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب
ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حصہ دوم (سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ قرآنی مؤمن ہیں)
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی سب سے بڑی فضیلت اُن کا " صحابی رسول " ہونا ہے ، کائنات میں اس سے بڑی کوئی فضیلت نہیں ،
پہلے حصہ میں ہم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا صحابی ہونا اور اللہ رب العزت کا صحابہ کرام کو منتخب کرنا احادیث صحیحہ سے ثابت کیا تھا ، " صحابیت " کی اس فضیلت سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو کوئی خارج نہیں کر سکتا
آج کی اس پوسٹ میں ہم بحمد للہ قرآن سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا " مؤمن " ہونا ثابت کریں گے
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ 7ھ میں مسلمان ہوئے اس کی دلیل اُن کا ( عمرۃ القضاء) میں رسول اللہ ﷺ کے بال مبارک کاٹنا ہے ،
(بخاری رقم 1730)
یاد رہے فتح مکہ سے پہلے مسلمان ہونے والوں کے درجے بہت بلند ہیں
فتح مکہ کے بعد غزوہ حنین و طائف میں رسول اللہ ﷺ کی معیّت میں سیدنا ابو سفیان اور اُن کے دونوں بیٹے سیدنا یزید بن ابی سفیان سیدنا معاویہ بن ابی سفیان شامل ہوئے اور انہیں مال غنیمت کا وافر حصہ ملا (طبقات ابن سعد، بخاری)
اس غزوہ میں شال افراد سے متعلق قرآن مجید کیا کہتا ہے
ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا وَ عَذَّبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ-وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ
(توبہ25)
پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور اہلِ ایمان پر اپنی تسکین نازل فرمائی اور اس نے ایسے لشکر اتارے جو تمہیں دکھائی نہیں دیتے تھے اور اس نے کافروں کو عذاب دیا اور کافروں کی یہی سزا ہے۔
اس آیت میں اللہ نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شامل اصحاب کو " مؤمنین " سے تعبیر کیا اور اپنی " سکینت " ( ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ) کا ذکر بھی کیا
(یہ وہی سکینہ ہے جو غار ثور میں بھی اللہ ( اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَاۚ-فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلَیْهِ وَ اَیَّدَهٗ) نے نازل فرمایاتھا )
اس آیت سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا مؤمن ہونا ثابت ہوا، اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کا بھی مؤمن ہونا ثابت ہوتا ہے اب جو لوگ سیدنا معاویہ یا ان کے خاندان کے افرادکو مسلمان نہیں سمجھتے یا اوپر اوپر سے مسلمان سمجھتے ہیں وہ اس آیت کے منکر ہیں
ثابت ہوا کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور اُن کا خاندان پکا سچا " قرآنی " مؤمن ہے
 
Top