رب کا ہوا مجھ پر انعام ، میری آواز میں مکمل ہوا رب کا کلام
محمدداؤدالرحمن علی
برادر محترم حضرت مولانا محمد حفظ الرحمن فاروق رحمہ اللہ کی اچانک رحلت جہاں ہمیں غمگین کرگئی وہیں مجھے ہمیشہ اس بات کا از حد ملال رہاہے کہ میں ان کی خواہش کے مطابق ان کی آواز میں قرآن کریم کی ریکارڈنگ نہ کرسکا۔ دل میں اس چیز کا شدید ملال رہا اور بھائی جان مرحوم کی رحلت پر ان کی یاد میں لکھےگئے مضمون میں بھی اس بات کا ذکر کئی بار کیا،بلکہ جب بھی ان کی کوئی یاد آتی تو یہ چیز دل میں مچل کے رہ جاتی۔ بظاہر اس کا حل مجھے نظر نہیں آرہا تھا۔اس کے حل کے تلاش کے دوران بھائی جان رحمہ اللہ کی مسجد میں انہی کی مسند پر بیٹھ کر ایک محفل کے دوران کلام الہٰی پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی اور یہ تلاوت ریکارڈنگ کی صورت میں محفوظ ہوگئی ۔ اس ریکارڈنگ کو یوٹیوب و دیگر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا ، الحمداللہ جس نے بھی بندہ کی آواز میں تلاوت سنی اس نے آگے بڑھ کر حوصلہ افزائی کی ، اور دعاؤں سے نوازا۔
اس حوصلہ افزائی نے اتنا حوصلہ بلند کردیا کہ خیال آیا کہ اپنی آواز میں قرآن کریم ریکارڈ کرکے بھائی جان رحمہ اللہ کی کی خواہش کو میری آواز میں تکمیل پر پہنچایا جائے۔ لیکن دل میں ایک عجیب کیفیت تھی ۔
اس دوران میرے دل کے نہایت قریب ، میرے عزیز دوست نے ایک دن مجھ سے تذکرہ کیا کہ ’’اپنی آواز میں قرآن کریم ریکارڈ کرلیں ۔‘‘ پہلے پہل تو انکار کرتا رہا لیکن عزیز دوست کے اصرار پر اس لیے تیار ہوگیا کہ جب تک میری آواز میں کلام الہٰی سناجاتا رہے گا اس وقت تک میرے والدین ، اساتذہ ، بھائیوں ، دوست احباب اور میرے لیے صدقہ جاریہ ہوگا۔ اللہ پاک نے بھی مددو نصرت فرمائی اور دل بھی اسی جانب مطمئن ہوگیا۔
اللہ کا نام لیکر تحقیق شروع کی ، مختلف تجربات کیے لیکن وہ مائک پر آکر بے نتیجہ ہو جاتے ، عزیز دوست نے مشورہ دیا کہ ایک عدد مائک خریدا جائے۔مشورہ معقول لگا اور مائک کی تلاش شروع ہوئی ، مختلف بلکہ بڑے بڑے ریکارڈنگ کرنے والے نامی گرامی ریکارڈنگ سنٹر والوں سے رابطہ ہوا ، لیکن وہ مائک کی رقم اتنی بتاتے کہ میرے لیےوہ سب خریدنا نا ممکن تھا۔ بظاہر وہ مائک اپنی مثال آپ تھا ، لیکن اسے خریدنا میرے لیے نا ممکن تھا۔
اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک صاحب جن کو مائک و غیرہ کا اچھا خاصہ علم تھا سے رابطہ ہوا انہوں نے رہنمائی کی اور ریکارڈنگ کے لیے ایک مائک تجویز کیا۔ کافی لوگوں سے تجربات حاصل کرنے کے بعد اپنے عزیز دوست سے ذکر کیا تو کہنے لگے۔
’’جناب خریدلو۔‘‘
لیکن مزید سستے اور اچھے مائک کے لیے جدوجہد جاری رکھی ، چند یوم کی از حد تلاش کے بعد الحمداللہ ایک بہترین مائک مل گیا ، جو مناسب بھی تھا اور میری ریکارڈنگ کے لیے بہترین بھی ، بسم اللہ کرکے مائک خریدلیا۔
اللہ کے فضل و کرم سے ریکارڈنگ کا آغاز ہوا ، یہ ایک محنت طلب ، وقت طلب ، اور دیگر تمام اہم امور طلب کام تھا۔ ایڈیٹنگ کے دوران بہت سے اوتار چڑھاؤآئے ، کبھی ریکارڈنگ میں آواز میں شور، کبھی آواز جیسے چاہئیے وہ نہیں ، کبھی آواز ہی ریکارڈ نہ ہونا ، کبھی بچوں کا آکر شور مچانا ، کبھی بچوں کا ہماری غیر موجود گی مائک چیک کرتے ہوئے ریکارڈ شدہ مواد ہی ڈیلیٹ کردینا ، کبھی کمپیوٹر کا ہی جواب دے جانا ، کبھی سافٹ وئیر ز کا مسئلہ کرنا الغرض ہر ایک چیز پر صبر کرنا اور اسے سلجھانا ایک عظیم کام تھا۔ اسی دوران دیگر امور بھی انجام دینے ضروری تھے ، کیونکہ جو معمولات جاری تھے ان کو مکمل نہیں چھوڑ سکتا تھا ، جب تک ان سے زرا کنارہ کشی نہ کرتا تو وقت کی شدید قلت تھی اس لیے ضروری سمجھا کسی کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے ، جو چند ضروری کام کو دیکھ سکے۔ ہم نے اپنے اسی عزیز دوست کو ہی دھر لیا کہ ’’مجلہ افکار قاسمی، مجلہ نوائے خادم‘‘ وغیرہ اب سے اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے تک آپ دیکھیں گے۔ ہمارے عزیز دوست صاحب نے ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھائی۔اور اپنی ’’اداره‘‘والی کچھ ذمہ داریاں اپنے ساتھی استاد کو سونپ دیں کہ جب تک یہ کام مکمل نہیں ہوتے میرے کچھ کام آپ دیکھیں گے اور ضروری کام پر ہمیں یاد کیا جائے گا تواس طرح مجھے مزید کچھ وقت میسر ہوا۔
ترتیب بنالی کہ دن بھر ریکارڈنگ چلتی رہتی ، اور اسے شام کو سیو کرلیتاباقی سوچ لیا کہ قرآن مکمل ریکارڈنگ کرکے باقی سب معاملات کو دیکھا جائے۔تو اس طرح الحمداللہ دن بھر ریکارڈنگ چلتی رہتی ، تمام تر اوتار چڑھاو کے بعد الحمداللہ 14 اگست 2023 دن 10 بجے کے بعد یا 10 بجے سے قبل قرآن کریم کی ریکارڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوا۔
اب مرحلہ تھا ایڈیٹنگ کا تو اس میں مشورہ جات شروع ہوئے ، مختلف رائے آئیں ، لیکن ہمارے عزیز دوست بضد تھے کہ جناب بنانی ہے تو پروفیشنل بناؤ ، تھوڑا وقت لگے گا لیکن ایک اچھی ویڈو بن کر تیار ہوگی ۔ مشورہ معقول تھا لیکن محنت خود کرنا تھی اور سب خود ہی دیکھنا تھا ، بظاہر یہ کام ایک پہاڑ معلوم ہورہا تھا آخر عزیز دوست کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے ہم نے کہا کہ چلیں پروفیشنل بنا لیتے ہیں اور بیگ راؤنڈ ویڈیوز کا ذمہ آپ کا آپ تلاش کریں گے اور ایسی ویڈیوز ہوں جن پر کاپی رائٹ نہ ہو ، ساتھ تھم نیل کا کام بھی آپ کرینگے، شاید ہمارے عزیز دوست تو تیار بیٹھے تھے کہ اب ہم سے ڈبل کیا ٹرپل محنت کروانی ہے۔ انہوں نےآنا فانا ویڈیوز نکال دیں ، تھم نیل کا وعدہ کیا ساتھ ساتھ مل جائیں گے ۔ اب ہمارے عزیز دوست ہوں اور کام جلد نہ ہو یہ ممکن نہیں ، چند یوم کے بعد عزیز دوست کو شاید غصہ آیا کہ ایک دن میں ہی 113 یا 112 تھم نیل بنا ڈالے۔
دوسری جانب ہم نے مختلف سوفٹ وئیرز اور آیات کے فونٹ کا تجربہ جاری رکھا ، مزید کوئی چیز ہوتی تو فورا سے قبل عزیز دوست کو حاضرو ناظر کرتے کہ اس کام میں مدد کرو ،اور یوں ہی اپنے اس عزیز دوست کے ساتھ یہ سفر چلتا رہا ، حسب توفیق ویڈیوز ایڈیٹ کرتا اور ساتھ اپلوڈ کردیتا۔
یہ کام ریکارڈنگ سے دو گنا زیادہ محنت طلب تھا ، آیت لگانا ، اگر کسی آواز کا زیادہ شور اسے دوبارہ ریکارڈ کرنا ، اس پر ایفکٹ لگانا ، انداز وہی رکھنا ، اس پر ایکو لگانا ، مزید کسی چیز کا شور ہے تو اسے دوسرے سافٹ وئیرز کی مدد سے ختم کرنے کی کوشش کرنا، ویڈیوز کو ایڈجسٹ کرنا ، ہر آیت یا صفحہ کا فونٹ تلاش کرکے ہر آیت کو آواز پر لگانا انتہائی محنت طلب اور کئی مراحل سے زور آزمائی کرنے والا تھا۔
کئی بار سوچا بلکل سادہ ایڈیٹ کرلوں ، لیکن ہمارے عزیز دوست صاحب ہمیں حوصلہ دیتے کہ اللہ پاک ہمت و توفیق دینگے اور دیکھ لینا آپ کے ہاتھ سے ایک بہترین کام تکمیل تک پہنچائیں گے ، الحمداللہ ہمت اور اللہ کے فضل و شکر اور والدین کی دعاؤں سے ایڈیٹنگ کا کام چلتا رہتا۔ بڑی سورة تقریبا ایک ہفتہ میں تیار ہوجاتی ، اور ہر جمعہ کو ناظرین سوشل میڈیا کے ذریعے پیش کردی جاتی۔ اور چھوٹی سورۃ جلد مکمل ہوجاتیں،لیکن اپلوڈنگ کی ترتیب جمعہ ہی کی رکھی گئی۔البتہ آخری چند سورتیں روز کی بنیاد پر اپلوڈ ہوئیں۔
الحمداللہ 9 اگست 2024 بروز جمعتہ المبارک دن 11:45 پر قرآن کریم کی ایڈیٹنگ و اپلوڈنگ کا کام مکمل ہوا۔
میرے پاس اپنے رب کا شکر ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں تھے ، فورا سجدہ شکر بجالایا اور سب سے پہلے اپنے شیخ و مربی ، میرے استاذ ، میرے والد گرامی شیخ الحدیث حضرت مولانا خادم حسین صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو خوشخبری سنائی ، دعائیں سمیٹیں ، اس کے بعد اپنے اس عزیز دوست سے ذکر کیااور یہ دن میری زندگی کا ایک یاد گار دن بنا۔
یہ دن میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا ، ایسا لگ رہا تھا دنیا وما فیہا جیت چکاہوں ، درودیوار ،الغرض ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ہر چیز آج میرے ساتھ مسکرا رہی ہے اور اس عظیم نعمت پر میری خوشی میں شامل ہے۔
آج تیرہ اگست 2024 صبح 4:30 میری زندگی کے خوبصورت و یادگار لمحات میں سے ایک عظیم لمحہ ہے۔
آج یوٹیوب و دیگر سوشل میڈیا پر بوقت فجر اللہ کے رحمتوں کے سایہ میں ناظرین کے سامنے اپنی آواز میں قرآن کریم کی تکمیل کرنے کا اعزاز حاصل کررہاہوں۔
اس لمحہ کو ، اس وقت کو ، اس اعزاز کو ، اس فضل ربی کو ، ان دعاؤں کو نہ میں اپنے الفاظ میں سمو سکتاہوں نہ سمو پاؤں گا کہ رب لم یزل نے اپنے فضل و کرم کے ساتھ یہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔
یہ رب العالمین کا فضل و کرم ، احسان ہے ورنہ مجھ جیسا گناہ گار و خطا کار و سیاہ کار کبھی نہ کرپاتا ۔
میں اپنے والدین کا مشکور و ممون ہوں جنہوں نے اس موقع پر دعاؤں میں یاد رکھا ، بھائیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حوصلہ افزائی کی ، دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حوصلہ دیا۔ بالخصوص اپنے عزیز دوست کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے اول دن سے لیکر اب تک ساتھ دیا ، اس پراجیکٹ میں ساتھ رہا ، مشورہ دیا ، اور میرا ہمہ وقت حوصلہ بڑھایا ، اور ہمت دی۔
سننے والوں کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے اس فقیر کی آواز کو سنا ، اور استاذ المکرم حضرت مولانا محمد احمد قاسمی صاحب کا شکریہ جنہوں نے سرپرستی کے ساتھ تلاوت سن کر فرمایا تھا کہ
’’لحن قرآن ، بزبان داؤدالرحمن‘‘
’’اللہ نے آپ کو لحن حضرت داود علیہ السلام کے لحن میں سے لحن عطا کیا ہوا ہے۔‘‘
یہ الفاظ حقیقت میں میرے لیے ایک اعزاز تھے ،جو ہمیشہ یاد رہیں گے۔یقیناََیہ سب اللہ کا فضل و کرم اور آپ سب کی دعائیں ہیں ورنہ اس قابل نہ تھا۔
آج بھائی جان رحمہ اللہ کی مسند پر بیٹھ کر یہ سطور لکھتے ہوئے اس قرآن کریم کی تکمیل اپنے بھائی کے نام کرتاہوں ، ان شاءاللہ جب تک یہ تلاوت سنی جاتی رہے گی ، بھائی کے لیے صدقہ جاریہ ہوگی۔
آخر میں اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہوئے ان تمام دوستوں ، محبین ، مشفقین ، جنہوں نے اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں ساتھ دیا سب کا دل کی اتاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں۔
اللہ پاک ہماری اس ادنی کی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین ثم آمین!
13 اگست 2024
بعد از نماز فجر

Last edited: