انتظار

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
دنیا تحت الاسباب ہے اس لیے کوشش بھی ضروری ہے۔
میں ان لوگوں سے مخاطب تھا جو وقت کا انتظار نہیں کرتے ،وہ چاہتے ہیں پہلے ہی حاصل ہو جائے،ان سے کہ رہاہوں تھوڑا انتظار کرلیا کریں۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جو چیز رب کائینات نے آپ کے حق میں لکھ دی وہ آپ سے کوئی لے نہیں سکتا۔
جتنی مقدار لکھ دی اس سے ایک رائے کے دانے کے برابر کوئی چھین نہیں سکتا۔
چاہے لاکھوں کے مجمع کے سامنے پڑا لقمہ آپ کی قسمت میں لکھا ہے تو کوئی طاقت ور سے طاقت ور چیز آپ سے وہ لقمہ نہیں لے سکتی۔
ہر ایک چیز کا وقت مقرر ہے ، کس وقت کس کو کیا عطا ہونا ہے یہ رب کائینات کا فیصلہ ہے۔
اس لیے محنت کرتے ہوئے وقت کا انتظار کریں کیونکہ میرا رب کسی کی محنت بھی ضائع نہیں کرتا۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
اگر محنت اور انتظار کے باوجود کچھ نہ ملے تو؟
حسن بھائی یہ ناممکن ہے کہ محنت کرنے کے باجود آپ کو کچھ نہ ملے۔محنت میں ایک بار ناکامی ہوگی،دو بار ہوگی،سو بار ہوگی لیکن ایک دن کامیابی ضرور ملے گی۔
اللہ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔
اگر پھر بھی نہ ہوتو اس کو اپنے آپ پر توجہ دینا ہوگی،اپنے معمولات دیکھنا ہونگے ،کہ ان میں کمی تو نہیں۔؟
 
Top