بزرگوں کی نصیحت

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
بزرگ عالم دین مولانا عبدالحمید صاحب سے جب رخصت ہونے لگا تو حسب عادت التجا کی حضرت ناچیز کو نصیحت فرمادیں۔
مسکرائے اور فرمایا:
بیٹا! دنیا کے پیچھے مت بھاگنا دنیا آگے بھاگے گی اور رسوا کرے گی ، دنیا کے آگے چلنا یہی دنیا بھاگ کر قدموں میں گرے گی۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
بیٹا ! والدین کے لیے شکرانے کے نفل پڑھا کرو ، یا اللہ کے سامنے ویسے شکر ادا کیا کرو ، ان کے درجات بلند ہونگے تمہیں ثواب ملے گا۔
اللہ خود فرماتا ہے کہ
جو شکر کرتا ہے اسے زیادہ دیتاہوں۔
اور جب تم اپنے والدین کے لیے کرو گے تمہاری اولاد تمہارے لیے کرے گی۔
اب دیکھ لو ایک والدین کے شکر پر رب کیا انعام دے رہاہے اور اگر اللہ کی ہر نعمت ملنے پر شکر ادا کرتے رہو تو سوچو کیا کیا انعامات ملینگے۔
شکر کا دامن مت چھوڑنا ، اللہ بہاریں لگا دے گا۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ایک سفر کے دوران ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی ، کھانے کے دوران گفتگو کا موضوع تھا "مشکلات" کافی اچھی اور دلچسپ گفتگو فرمائی ، ملاقات کے اختتام پر ان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجازت کے ساتھ نصیحت کا کہا تو اسی موضوع کے اوپر نصیحت کی اور کہا:
بیٹا! مجھ عاجز کی بات یاد رکھنا
"ایک وقت آئے گا ، میرا رب انہی لوگوں پر حکومت کرائے گا جنہوں نے اس مشکلات کے کنویں میں پھینکا تھا۔ بس حضرت یوسف علیہ السلام جیسا صابر بننا۔
 
Top