دین اتباع کا نام ہے

ismail8511

اصلاحی مضامین
رکن
دین اتباع کا نام ہے

(ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ دین کی ساری بنیاد یہ ہے کہ کسی خاص عمل کا نام دین نہیں، کسی خاص شوق کا نام دین نہیں ،اپنے معمولات پورے کرنے کا نام دین نہیں ، اپنی عادت پوری کرنے کا نام دین نہیں۔ دین نام ہے اتباع کا، وہ جیسا کہیںویسا کرنے کا نام دین ہے ،ان کو جو چیز پسند ہے اس کو اختیار کرنے کا نام دین ہے ۔ وہ جیسا کرارہے ہیں ، وہی بہترہے ۔ یہ جو صدمہ اور حسرت ہوتی رہتی ہے کہ ہم تو بیمار ہوگئے ، اس واسطے کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھی جارہیہے ، لیٹ کر پڑھ رہے ہیں، یہ صدمہ کرنے کی بات نہیں۔ارے اللہ تعالیٰ کو وہی پسند ہے اور جب یہی پسند ہے تو اسوقت کا تقاضہ یہی ہے کہ یہ کرو اور ان کو ایسا ہی کرنا پسند ہے۔ اگرچہ اس وقت تم کو زبردستی کھڑے ہوکر نمازپڑھنا پسند ہے لیکن اپنی تجویز کو فنا کردینے اور اللہ جل جلالہ نے جیسا مقدر کردیا اس پر راضی رہنے کا نام بندگیہے ۔ اپنی طرف سے تجویز کرنا کہ یوں ہوتا تو یوں کرلیتا، یہ کوئی بندگی نہیں۔

۔(اصلاحی خطبات، جلد۱، صفحہ ۱۸۵)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
محترم و مکرم جناب اسماعیل صاحب
سب سے پہلے آپ کو فورم پر خوش آمدید
اور آپ کا مشکور بھی ہوں کہ قیمتی نصائح ہمیں دیے۔
گزارش ہے کہ فورم پر الگ الگ فورمز موجود ہیں جسمیں آپ اپنے عنوان کے مطابق پوسٹ کرسکتے ہیں۔
فی الوقت مطلوبہ فورم میں اس کو منتقل کررہاہوں ، امید ہے آئندہ اس چیز کا خیال فرمائیں گے۔
اگر کوئی چیز سمجھ نہیں آرہی تو "مہمان خانہ" سیکشن میں سوال کرسکتے ہیں۔
یا پھر ذاتی پیغام میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ کو ہمیشہ الغزالی فورم پر خوش آمدید
 
Top