لزانیہ (اٹالین ڈش)

اجزاء :.
قیمہ آدھا کلو
کٹی پیاز آدھا کپ
تیل چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک، لہسن ایک چائے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹو پیسٹ آدھا کپ
اوریگانو لیو ایک چائے کا چمچ
لزانیہ اسٹریپس چھ عدد
چیز ساس کے لیے:.
مکھن تین کھانے کے چمچ
میدہ چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذوق
دکنی مرچ آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
دودھ دو کپ
چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ
ٹماٹو ساس کے لیے:.
ٹماٹو پیسٹ آدھا کپ
نمک حسب ذوق
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
پسا لہسن آدھا چائے کا چمچ
چینی ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب :.
قیمے کے لیے:پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں۔..
پھر پیاز میں قیمہ، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، ادرک لہسن، سرکہ، ٹماٹو پیسٹ شامل کر کے پکنے کے لیے رکھ دیں۔..
جب گل جائے تو بھون کر اتار لیں اور اوریگانو شامل کر دیں۔..
لزانیہ کے لیے:لزانیہ کے اسریپس کو بوائل کر لیں۔
چیز ساس کے لیے:مکھن گرم کر کے اس میں میدہ بھون لیں۔..
پھر نمک، دکنی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر شامل کر کے دودھ اور پانی ڈال کر ساس تیار کر لیں۔.
چولہے سے اتارتے وقت اس میں چیز بھی شامل کریں۔..
ٹماٹو ساس کے لیے:تیل گرم کر کے لہسن، ٹماٹو پیسٹ اور پانی ڈالیں۔..
اب نمک، سرکہ اور چینی شامل کر کے گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔..
اسمبل کرنے کے لیے:اوون فروٹ ڈش میں اس کو گریس کرلیں
لزاینہ کی اسٹریپس بچھائیں اور پکا ہوا قیمہ ڈالیں۔..
پھر اوریگانو چھڑکیں، ٹماٹو ساس، چیز ساس ڈالیں اور پھر یہی عمل دہرائیں۔
آخر میں چیڈر چیز، مکھن، کیچپ اوریگانو چھڑک کر نمبر چار پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے بیک کریں۔