خاوند کا مزاج وقت کے ساتھ کیسے بدل جاتا ہے؟ ایک مسکراتی تحریر۔۔۔

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
شادی کے بعد جب موڈ اچھا ہو:
6 ہفتے بعد: ”مجھے تم سے محبت ہے“۔”مجھے تم سے پیار ہے“ ، ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔
6 مہینے بعد: یقیناً مجھے تم سے پیار ہے۔
6 سال بعد: اف اللہ! کہا نا۔۔۔ جب مجھے تم سے پیار نہیں تھا تو شادی کیوں کی میں نے؟ ^o^||3

جب میاں کام سے واپس آجائیں:
6 ہفتے بعد: جانِ مَن۔۔! میں آگیا ہوں۔:::^^:::
6 مہینے بعد: میں آگیا ہوں۔:puke!
6 سال بعد: کیا پکایا ہے؟

جب فون بجتا ہے:
6 ہفتے بعد: جان! تمہارے لیے فون ہے۔
6 مہینے بعد: تمہارا فون ہے۔
6 سال بعد: فون اٹھالو، کب سے بج رہا ہے۔

کھانے میں کیا ہے؟:
6 ہفتے بعد: میں پہلے کبھی اتنا مزے دار کھانا نہیں کھایا۔
6 مہینے بعد: آج رات کے کھانے میں کیا پکایا ہے؟
6 سال بعد:پھر وہی ڈِش۔۔۔ کبھی نئی چیز بھی بنالیا کرو۔

جب نیا سوٹ خریدے:
6 ہفتے بعد: ہائے ۔۔۔ صدقے جاؤں۔۔۔ ! تم اس سوٹ میں پری لگ رہی ہو۔
6 مہینے بعد: تم نے پھر نیا سوٹ خرید لیا؟
6 سال بعد: تمہیں پتہ یہ سوٹ کتنا مہنگا پڑا ہے مجھے۔۔۔؟?@_@?

ٹی وی پروگرام دیکھتے ہوئے:
6 ہفتے بعد: جان۔۔۔! آج رات کونسا پروگرام دیکھنا ہے۔۔۔؟:::^^::: :(tv)
6 مہینے بعد: مجھے یہ پروگرام پسند ہے۔۔۔۔
6 سال بعد: میں یہ چینل دیکھوں گا، اگر تم نے نہیں دیکھنا تو سوجاؤ، میں اکیلے ہی دیکھوں گا۔[]==[]
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
زبردست
منٹوں ،گھنٹوں ،ہفتوں،مہینوں اور سالوں کا تجزیہ بہت خوب ہے .لگتا اس کوچہ میں کافی آبلہ پا ہوئے ہیں.

ہم گزارش کرتے ہیں وقتا فوقتا اپنے مشاہدات ،تجربات سے الغزالی قارئین کی رہنمائی فر ماتے رہیں .والسلام شکریہ
 
Top