جامعہ دارالعلوم کراچی

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
ہجرت پاکستان کے بعد فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ نے دو کاموں کا اپنا مقصد زندگی بنالیا تھا۔ ایک پاکستان میں شریعت اسلامیہ کے نفاذ کے لئے جدوجہد، دوسرے کراچی میں یہاں کے شایان شان دارالعلوم کا قیام۔ابتدائی دوسال تو قرارداد مقاصد اور اسلامی دستور کی جدوجہد میں، جو انتہائی بے سروسامانی کے ساتھ ہورہی تھی، اتنی مشغولیت رہی کہ دارالعلوم کے قیام میں کامیابی نہ ہوسکی۔کراچی جو قیام پاکستان کے وقت پاکستان کا دارالحکومت ہونے کے علاوہ لاکھوں مسلمانوں کی عظیم آبادی کا شہر تھا، اس میں کوئی ایسا مرکزنہ تھا جو یہاں کی دینی ضروریات کی کفالت کرسکے، اس لئے شدید ضرورت تھی کہ یہاں کوئی ایسا مرکز قائم ہو۔ چنانچہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد شفیع صاحب نوراللہ مرقدہ نے نہایت بے سروسامانی کے عالم میں محض توکلاًعلی اللہ، صرف دو اساتذہ اور چند طلباءسے محلہ نانک واڑہ میں ایک پرانے اسکول کی بلڈنگ میں ایک مدرسہ اسلامیہ قائم فرمادیا جس کا نام دارالعلوم کراچی قرار پایا۔ یہ دارالعلوم شوال۱۳۷۰ھ مطابق جون ۱۹۵۱ء میں قائم ہوا۔


جدید جامع مسجد دار العلوم کراچی

103-bab-arfi.jpg

102-bab-yaseen.jpg

101-babul-shafi-rah.jpg

106-bab-husainshabbir-k.jpg

105-bab-fatima-r.jpg

104-bab-aarfi.jpg
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم سیفی خان
آپ نے پاکستان کے ایک بہت بڑے دینی ادارہ کا تصویری منظر: الغزالی پہ : شئیر کر کے دل کو سکون اور آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان مہیا کیا ہے ۔ بہت شکریہ ۔ کافی دنوں سے خواہش ہے کہ کراچی کے مدارس دینیہ کی زیارت ہو جائے ۔ آج تو آپ کی برکت سے اس خواہش میں مزیس اضافہ ہوا ہے ۔۔۔ اک دفعہ پھر آپ کا شکریہ

جزاک اللہ خیرا
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم سیفی بھائی

مجھے پاکستان کے مدارس دیکھنے کا کافی شوق ہے جو کافی حد تک آپ نے پورا کردیا اب دل چاہتا ہے دارالعلوم کا کراچی جا کر معائنہ کروں اس کی بھت تعریف سنی ہے اور ایک دلی خواہش بھی یہ ہے میں میں دارالعلوم دیوبند اور مظاہر العلوم دیکھ سکوں آپ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے جزاک اللہ خیرا
 
Top