دکھ کی گھڑی.اللہ مولانا مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے
بزرگ عالم دین حضرت مولانا حافظ وقاری ریاض الرحمٰن صاحب رشادی کل65سال کی عمر میں ''مکہ معظمہ ''میں مولائے حقیقی سے جاملے.انا للہ وانا الیہ راجعون.
بعد نماز عشاء حرم محترم میں حضرت کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین جنت المعلیٰ میں ہو ئی مولانا کی وفات سے پورا جنوبی ہند سوگوار ہے .مولانا کی دینی وملی خدمات بے شمار ہیں. جامع مسجد بنگلو رکے مولانا مرحوم خطیب وامام تھے .
تمام قارئین حضرت مولانا رحمۃ اللہ کے لئے دعاء مغفرت فر مائیں.