گل افشانیاں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
گُل افشانیاں

×چوری کی بھینسوں کے ساتھ دو چور گرفتار۔
۔۔۔چانچ ہو نی چاہئے کہیں بھینسیں تو نوجوانوں کو چُر اکر نہیں لے جا رہی تھیں۔
× راہل عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں :سماج وادی لیڈر کا بیان۔
۔۔۔توآپ عوام کی توجہ اصل مسائل پر مرکوز رکھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔
× مڈڈے میل میں کیڑے پائے گئے :ایک خبر
۔۔۔ٹیچر اور بچے دونوں اسکول سے اسی لئے غائب رہنے لگے ہیں۔
×جدید لب ولہجے کا منفرد شاعر: ایک عنوان
۔۔۔ اب تو ہر شاعر جدید لہجے کا منفرد شاعر ہو گیا ہے۔
×مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی اولین تر جیح : پرنب مکھر جی
۔۔۔مہنگائی کی صورت حال جلد ہی اتنی بے قابو ہو جائیگی کہ وہ حکومت کی کسی تر جیح کی محتاج نہ رہے گی۔
× پاک ۔ایران گیس اچھا آئیڈیا نہیں ۔:امریکی سفیر
۔۔۔ ان کا اچھا آئیڈیا تو وہی ہوگا ،جس میں ایران کا نام غلطی سے بھی نہ آئے۔
×ٹرین سے 92 کچھوے بر آمد۔
۔۔۔ ٹرین غالبا کچھوے کی رفتا ر سے چل رہی تھی۔
× اتر پردیش ترقی کی دوڑ میں بچھڑتا جا رہا ہے : راہل
۔۔۔مگر آپ اتنا دوڑ رہے ہیں کہ کا نگریس تھکی جارہی ہے۔
× مودی حکومت کو دوہرا دھچکا۔
۔۔۔ یہ حکومت اتنی بے غیرت ہے کہ اس کی صحت پر کو ئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔
× پسماندہ مسلمانوں کو ریزرویشن جلد :مر کزی حکومت
۔۔۔ ترے وعدے پہ جیئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا۔۔۔کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

(شین قاف) بشکریہ اردو صحافت)
 
Top