زیر مطالعہ کتب : آپ کیا پڑھ رہے ہیں ؟؟؟

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
زیر مطالعہ کتب :

السلام علیکم،

اس تھریڈ کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں تمام دوست اس کتاب یا ان کتب کے نام اور ان کے اقتباسات شیئر کریں جو حال میں ان کے زیر مطالعہ ہو اور وہ کتابیں بھی جو وہ مستقبل میں پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ اس طرح ہمیں ایک دوسرے کے زیر مطالعہ مواد سے واقفیت حاصل ہوگی اور ہمیں چند نئی اور اچھی کتابوں کا علم ہو سکتا ہے۔ ایک ویب سائٹ سے یہ آئیڈیا میرے ذہن آیا ہے جس سے کہ بہت ساری کتابوں کا علم ہم کو ہو جاتا ہے -

اگر آپ اپنی زیر مطالعہ کتاب کا نام یا اس میں سے تھوڑا اقتباس یا ان کے سرورق پیش کر سکیں تو اور بھی اچھا ہوگا۔
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
سفر نامہ . . . .گوروں کے دیس میں. . . عطاالحق قاسمی
اقتباس ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
۔ ايک جگہ فٹ پاتھ پر نشہ بازوں کا ايک گروہ التي پالتي مارے بيٹھا تھا۔ ان کے شيو بڑھے ہوئے تھے ۔ کپڑوں سے بو کے بھبھو کے اٹھ رہے تھے ۔ آنکھيں اندر کو دھنسي ہوئي تھيں اور ان کے ہاتھوں ميں شراب کي خالي بوتليں اور بيئر کے خالي ٹن تھے۔ جنھيں وہ بار بار منہ کے ساتھ لگاتے کہ شايد شراب کا کوئي بچا کچا قطرہ ان کے حلق ميں چلا جائے۔ ان نشہ بازوں ميں عورتيں بھي تھيں اور مر د بھي تھے جو اپني اصل عمروں سے زيادہ لگ رھے تھے ۔ ايک نشئي اچانک اپني جگہ سے اٹھ کر ميري طرف بڑھا اور اس نے اپنے ہاتھ ميرے آگے پھيلا ديئے ۔"اللہ کے نام پر ايک پائونڈ ديتے جائو سخي بابا"اس کے چہرے سے مجھے لگا جسيے وہ يہي کہ رہا ہے ۔حسن نے اپنا کيمرہ نکالا اور ان نشے بازوں کي تصوير اتارنے لگا۔ يہ ديکھ کر ايک ہوشمند نوجوان دوڑ کر اس کي طرف آيا اور بولا تصوير اتارنے کا ايک پائونڈ لگے گا نکالو ايک پائونڈ ۔حسن نے کمرہ کيس ميں بند کر ديا اور اپنا ہاتھ اس کي طرف پھيلاکر کھا تم ايک پونڈ مجھے دو اور ميري تصووير بنا لو۔;););)
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
محمدداؤدالرحمن علی نے کہا ہے:
نام: انسانیت موت کے دروازے پر

مصنف: حضرت مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ
کیا یہ نیٹ پر موجود ہے؟
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
پیامبر نے کہا ہے:
محمدداؤدالرحمن علی نے کہا ہے:
نام: انسانیت موت کے دروازے پر

مصنف: حضرت مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ
کیا یہ نیٹ پر موجود ہے؟

جی یہ نیٹ پر موجود ہے۔ پر ہے ورڈ میں ۔ اس کو صراط الہدی فورم پر ابو بکر صاحب نے ورڈ میں لکھا ہے۔ میرے خیال سے یہ پوری نہیں لکھی گئی ۔ میرے پاس جو کتاب میں اس میں حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تک کے حالات لکھے ہیں۔ پر یہاں صرف حجاج بن یوسف تک لکھا گیا ہے۔

لنک حاضر خدمت ہے
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آج کل جاسوسی د نیا سیریز کے ناول زیر مطالعہ ہیں
ابھی چاندنی کا دھواں پڑھ رہا ہوں
راجہ صاحب چاندنی کا دھواں ۔لنک ارسال فر مائیں۔بال بچوں کو دعائیں ملیں گی۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
فی الحال زیر ِ مطالعہ کتب اس طرح ہیں ۔جنتی عورت ۔استاذی مولانا ومفتی محمد ارشاد صاحب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ۔تاریخ ندوۃ العلماء لکھنؤ۔مصنف مولانا ڈاکٹر شمس تبریز خان۔تائید مذہب حنفی ،محقق امام اہل سنت شاہ عبد الحق محدث دہلوی۔ صحابہ کے سبق آموز حالات۔جماعت تبلیغ پر اعتراضات کے جوابات۔مصنف مولانا حافظ محمد اسلم زاہد۔نوٹ یہ کتب دن کے مختلف حصوں میں زیر مطالعہ رہتی ہیں۔
جن کتب کو پڑھنا ہے ۔ان کے نام یہ ہیں۔تذکرہ سید سلیمان ندوی۔تصحیح الخیال تلخیص وتر جمہ تحقیق المقال فی تخریج احادیث فضائل اعمال ۔٘مصنف مفتی نوال الرحمن ۔تبلیغ کے اہم اصول ۔مولانا سعید احمد خان صاحب۔تبلیغی جماعت اور مشائخ عربمولانا الیاس گھمن ۔تبلیغی جماعت اور کتب فضائل حقائق غلط فہمیاں۔ایک عالم دین وداعی کا وسعت قلب اور وسعت نظر ۔تحریر مولانا علی میاں ندوی۔امام اعظم اور علم حدیث ۔مصنف مولانا محمد علی صاحب صدیقی کاندہلوی۔مسلمانوں کی موجودہ پستی کا واحد علاج اظہار حقیقت۔ناول میں ڈائجست "ھما " کا انتظار ہے ۔نوٹ:فضائل اعمال سنتا ہوں اس لئے اسکی تعلیم کی ذمہ داری بیگم صاحبہ کی ہے باقی:اب تو آرام سے گذرتی ہے ۔عاقبت کی خبر خدا جانے۔
 
Last edited:

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
راجہ صاحب چاندنی کا دھواں ۔لنک ارسال فر مائیں۔بال بچوں کو دعائیں ملیں گی۔
معذرت ۔ آن لائن لنک تو نہیں ہے
میرے پاس تو جاسوسی دنیا کا پورا سیٹ موجود ہے اس لئے جب جی چاہتا ہے کوئی نا کوئی ناول پڑھ لیتا ہوں
بحرحال دیکھتا ہوں شاید کہیں سے کوئی لنک مل ہی جائے
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
انوکھے لوگ نرالے باتیں
(بیسویں صدی کی کچھ نرالی شخصیتوں کے خاکے اور افکار وخیالات)
مصنف:ڈاکٹر سید عبدالباری
بیسویں صدی میں برصغیر میں بڑی تعداد میں ایسی عظیم شخصیتیں پیدا ہوئیں جنھوں نے انسانی مقدرات کو بدلنے اور استعمار وجہالت سے پنجہ آزمائی کرتے ہوئے ایک روشن مستقبل کی طرف اپنے ہم وطنوں کی رہنمائی کی بھر پور جد وجہد کی۔
اس کتاب میں انھیں بیشتر افراد کا کاتذکرہ ہے۔
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
اجکل سردیوں سے فایدہ اٹھاتے ایک نرم گدا اور ایک کمبل اپنی لائیبریری میں آجکل رکھا ہوا ہے بعد نماز عشاء رات دس بجے تک مختلف کتب کا مطالعہ جاری رہتا ہے ان میں ایک کتاب صحابیات طیبات احمد خلیل جمعہ ۔۔۔ حیات تابعین۔۔ تاریخ ملت ۔۔ تاریخ امت مسلمہ کی دوسری جلد اور دوسری کتب ضرورت کے تحت
 
Top