نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

جنت کی رہگذر ہے رستہ میرے بنی کا
بخشش کا واسطہ ہے روضہ میرے بنی کا

نبیوں نے دی بشارت آئیں گے رب کے دلبر
برسوں سے ہورہا تھا شہرہ میرے بنی کا

پیغام حق کو سن کر سر خم کیا اسی پل پر
بو بکر جانتے تھے رتبہ میرے بنی کا

خاکی بدن تھا ظاہر پُر نور کے تھے پیکر
ہر پل چمک رہا تھا چہرہ میرے بنی کا

حور وملک تھے شاداں اک نور کا سماں تھا
افلاک پرتھا جاری چرچامیرے بنی کا

بخشش ضرور ہوگی امت کی روز محشر
راضی کرے گا رب کو سجدہ میرے بنی کا

دربار مصطفیٰ کو یہ فیض ہے سکندر
ملتا ہے ہر کسی کو صدقہ میرے بنی کا

( محمد ہدایت اللہ سکندر)​
 
Top