مولانا ابو بکر غازی پوری کی رحلت
مولانا ابو بکر غازی پوری کا جمعیت علماء ہند دہلی کے دفتر میں کل انتقال ہوگیا ۔حضرت بڑی علمی وروحانی شخصیت رہے ہیں ،آپ کے علم سے ہندوستان ہی نہیں بلکہ کئی ممالک کے افراد فیض یاب ہوئے ہیں ۔آپ کی تصنیفات علماءکیلئے تسلی کا سامان رہی ہیں۔ آج کے پُر فتن دور میں جہاں حدیث کی غلط تشریح اور فقہ دشمنی عام ہورہی ہے ، ان فتنوں کا تعاقب بڑے کا میاب انداز سے آپ فر مارہے تھے ، آپ کے انتقال پر جمعیت العلماء میسور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات کو بلند فر مائے اور آپ کے چھوڑے ہوئے علمی ورثے سے تا قیامت عالم کو فیضیاب کرے۔( بشکریہ سیاست نیوز)