آج کا شعر۔۔۔۔! (پسندیدہ اشعار لکھیے)

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
جب مایوسی دلوں پہ چھا جاتی ہے
دشمن سے بھی نام تیرا جپواتی ہے

ممکن ہے کہ سکھ میں بھول جائیں اطفال
لیکن انہیں دکھ میں ماں ہی یاد آتی ہے

(مولانا الطاف حسین حالی رحمتہ اللہ علیہ)
 

alheri

وفقہ اللہ
رکن
مغموم نے کہا ہے:
آج کا شعر۔۔۔۔!

اس عنوان کے تحت ہم سب اپنے پسندیدہ اشعار پیش کریں گے۔

سو میری طرف سے آج کا شعر :


نہ صاحبانِ جنوں ہیں نہ اہل کشف وکمال
ہمارے عہد میں آئیں کثافتیں کیسی

عبید اللہ علیم

نگاہ شوق ترے پردہ محمل پہ گراں
نگاہ شوق پہ ہے پردہ محمل بھاری
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
محمد نبیل خان نے کہا ہے:
وہ دیکھ رہے تھے آئینے میں بہارِ حسن
آیا جو خیال میرا تو شرما کے رہ گئے


شکریہ محمد نبیل صاحب ۔ ۔۔
میں نے اسے کچھ اس طرح پڑھا تھا۔۔۔

آئینہ میں دیکھ رہے تھے‘ وہ بہار حسن
آیا میرا خیال تو شرما کے رہ گئے
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
بارش، ہوا، ریت، سمندر، آگہی
دل لٹ گیا تو کیا؟ میں تو حیات ہوں
تنہا جنگل، سر پہ اماوس یونہی سہی
تو نہیں تو میں بھی کب پہلی سی بات ہوں
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
کس کی بات کر رہے ہیں جناب '@^@|||

۔
۔

بھروسہ شرط اول ہے محبت کے قرینے میں
انا کا بوجھ پڑ جائے تو کشتی ڈوب جاتی ہے
شہباز بخاری
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
کہاں جاؤ گئے مجھے چھوڑ کر میں یہ پوچھ پوچھ کے تھک گیا
وہ جواب کچھ نہ دے سکا وہ تو خود سراپا سوال تھا

وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا
 

abusufiyan

وفقہ اللہ
رکن
abusufiyan نے کہا ہے:
بہت خاموش جو بیٹھا ہوا ہے
وہ یکجا ہے مگربکھرا ہوا ہے
:->~~ :->~~



وہ ناداں ہے، بہکا ہوا ہے
یے آدمی خُلد کا بگڑا ہوا ہے
 
Top