خدا جانے محبت کے یہ کیا اسرار ہو تے ہیں جو سر جھکتے ہیں سجدے میں وہی زیب دار ہوتے ہیں
م مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء ستمبر 22, 2012 #941 خدا جانے محبت کے یہ کیا اسرار ہو تے ہیں جو سر جھکتے ہیں سجدے میں وہی زیب دار ہوتے ہیں
م محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن ستمبر 23, 2012 #942 ياں تو اک مصرع ميں پہلو سے نکل جاتا ہے دل شعر کي گر مي سے کيا واں بھي پگل جاتاہے دل؟
ض ضرب فاروقی وفقہ اللہ رکن ستمبر 24, 2012 #944 گل کو ناز ہے اپنی نزاکت پر چمن میں اے ذوق! اس نے دیکھے ہی نہیں ناز و نزاکت والے
م محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن ستمبر 25, 2012 #945 خون اس دور گرانی میں بہت سستا ہے رات پھر گاوں میں اک قتل ہوا پانی پر
م محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن ستمبر 26, 2012 #946 لوگ کہتے ہیں کہ بس فرض ادا کرنا ہے ایسا لگتا ہے کوئی قرض لیا ہو رب سے
أ أضواء وفقہ اللہ رکن ستمبر 29, 2012 #947 چوڑیاں کر نہیں سکتی ہیں تشدد برداشت جاتے جاتے وہ کلائی کو مروڑا نہ کرے
م محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن ستمبر 29, 2012 #948 دل دے تو اس مزاج کا پروردگار دے غم کی گھڑی کو بھی جو' ہنس کر گزار دے
ب بےلگام وفقہ اللہ رکن ستمبر 30, 2012 #949 اس چاند کی اداسی پہ الم ناک ہے آسماں بھی اور غم کے وجود پہ تو خود جنم رو رہا ہے
م محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن ستمبر 30, 2012 #950 تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
أ أضواء وفقہ اللہ رکن ستمبر 30, 2012 #951 میں جو مہکا تو میری شاخ جلا دی اس نے سبز موسم میں مجھے زرد ہوا دی اس نے
م مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء ستمبر 30, 2012 #952 تیری یادوں کو سینے سے لگا رکھا ہے اپنی یادوں کو تجھ تک پہنچاوں کیسے
م محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن اکتوبر 1, 2012 #953 موج اٹھے یا آندھی آئے ، دیا جلائے رکھنا ہے گھر کی خاطر سو دکھ جھیلے ، گھر تو آخر اپنا ہے
أ أضواء وفقہ اللہ رکن نومبر 2, 2012 #954 ساقی تُو ساقی گری کا سلیقہ تو سیکھتا پھر میں بھی بے خودی کا سلیقہ تو سیکھتا
م مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء نومبر 3, 2012 #955 ترے جلووں کے آگے ہمت شرح وبیاں رکھ دی زبان بے نگہ رکھ دی نگاہ بے زباں رکھ دی
م محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن نومبر 3, 2012 #956 یہ انتقام بھی لینا تھا زیست کو مجھ سے تجھے گنوا کے بھی تیرے نگر میں زندہ تھا
أ أضواء وفقہ اللہ رکن نومبر 3, 2012 #958 اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے ُگم ہو جاتا ہوں میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جا تا ہوں
م محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن نومبر 4, 2012 #959 یہ سبھی ویرانیاں اس کے جدا ہونے سے تھیں آنکھ دھندلائی ھوئی تھی شہر دھندلایا نہ تھا
أ أضواء وفقہ اللہ رکن نومبر 4, 2012 #960 تم سے جدا ہوئے تو کسی کو خبر نہ تھی مڑ مڑ کے دیکھنا ہمیں بدنام کر گیا