نعت
اطہر سہارنپوری
فخر زماں ہو، فخر نبوت تم ہی تو ہو
دونوں جہاں ہیں جس کی بدولت تم ہی تو ہو
ہم عاصیوں کا تم ہی سہارا ہو یا نبیؐ
ہم پر خدائے پاک کی رحمت تم ہی تو ہو
ہر اک نبی نے جس کی رسالت کا دَم بھرا
وہ بے مثال نازِ رسالت تم ہی تو ہو
معراج میں یہ راز مشیت عیاں ہوا
ہے عظمتوں سے بڑھ کے جو عظمت تم ہی تو ہو
پہچان تم نے دی ہمیں رب کریم کی
بتلایا جس نے طرزِ عبادت تم ہی تو ہو
ہمسر تمھارا کوئی نہیں دو جہان میں
ہر شے پہ جس نے پائی فضیلت تم ہی تو ہو
انساں کو جس نے درسِ مساوات ہے دیا
وہ موجد نظام مودت تم ہی تو ہو
قربان کیوں نہ جائیں محمدؐ کے نام پر
ملتی ہے جس کے نام سے راحت تم ہی تو ہو
اطہر کو بخششوں کا یقیں ہو نہ کس لیے
محشر میں جو کریں گے شفاعت تم ہی تو ہو
اطہر سہارنپوری
فخر زماں ہو، فخر نبوت تم ہی تو ہو
دونوں جہاں ہیں جس کی بدولت تم ہی تو ہو
ہم عاصیوں کا تم ہی سہارا ہو یا نبیؐ
ہم پر خدائے پاک کی رحمت تم ہی تو ہو
ہر اک نبی نے جس کی رسالت کا دَم بھرا
وہ بے مثال نازِ رسالت تم ہی تو ہو
معراج میں یہ راز مشیت عیاں ہوا
ہے عظمتوں سے بڑھ کے جو عظمت تم ہی تو ہو
پہچان تم نے دی ہمیں رب کریم کی
بتلایا جس نے طرزِ عبادت تم ہی تو ہو
ہمسر تمھارا کوئی نہیں دو جہان میں
ہر شے پہ جس نے پائی فضیلت تم ہی تو ہو
انساں کو جس نے درسِ مساوات ہے دیا
وہ موجد نظام مودت تم ہی تو ہو
قربان کیوں نہ جائیں محمدؐ کے نام پر
ملتی ہے جس کے نام سے راحت تم ہی تو ہو
اطہر کو بخششوں کا یقیں ہو نہ کس لیے
محشر میں جو کریں گے شفاعت تم ہی تو ہو