فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن

فخرِ کون و مکاں آپؐ کی ذات ہے
سرورِ دو جہاں آپؐ کی ذات ہے

عرش سے فرش تک گونجتی ہے صدا
رونق ِ کہکشاں ، آپؐ کی ذات ہے

خاتم الانبیاء آپؐ خیر الانام
رحمتِ دوجہاں آپؐ کی ذات ہے

مل گیاجن کو معراج کا معجزہ
واقفِ لامکاں آپؐ کی ذات ہے

جس کی آمد سے عالم اٹھے جگمگا
نور ِہر دو جہاں آپؐ کی ذات ہے

بے کسوں کے یتیموں کے والی ہیں آپ
حامئ بے کساں آپؐ کی ذات ہے

با وفا سے وفا بھی نبھاتے ہیں آپ
شافعِ عاشقاں آپؐ کی ذات ہے

مدح تیری بیاں کیا کرے گی زباں
ماورائے بیاں آپؐ کی ذات ہے

آرزوہے نَصَر کوحضور آپؐ کی
خواجہ ء خواجگاں ، آپؐ کی ذات ہے
17-10-11
محمد ذیشان نصر​
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
بہت ہی خوبصورت کلام ہے ۔ ۔ جزاک اللہ
میری طرف سے ‘‘ شہرت 01 ‘‘ کا ہدیہ قبول فرمائیں
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
سیفی خان نے کہا ہے:
السلام علیکم
بہت ہی خوبصورت کلام ہے ۔ ۔ جزاک اللہ
میری طرف سے ‘‘ شہرت 01 ‘‘ کا ہدیہ قبول فرمائیں
جزاکم اللہ واحسن الجزا۔۔ آپ کی ذرہ نوازی ہے محترم سیفی خان صاحب۔۔۔! ورنہ فقیر کی کیا حیثیت۔۔۔۔! بہت بہت شکریہ۔۔۔!
 
Top