نعت شریف

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نعت شریف

اُٹھے ہیں ہاتھ ہمیشہ اسی دعا کیلئے
بلا لو مجھ کو مدینہ ابھی دعا کیلئے

مریض عشق محبت ہوں ایک مدت سے
کہ خاک طیبہ ضروری ہے اب دوا کیلئے


متاع زیست کو لے کر میں کیا کروں آقا
میں جی رہا ہوں فقط آپ کی رضا کیلئے

نہیں ہے دولت دنیا کی آرزو دل میں
تمہارا نام ہے کافی مری بقا کیلئے

ہے خوف کیا مجھے پُر شس کا روز محشر میں
ہے دل میں عشق محمد مری جزا کیلئے


دعا سے آپ کی امت یہ بخشی جا ئیگی
یہ مرحلہ نہیں دشوار مصطفیٰ کیلئے

نہیں ہے خوف مجھے آخرت کا اے شاہد
ہے وقف زندگی اُس شاہ دوسرا کیلئے


(محمد شاہد میسور}​
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
اُٹھے ہیں ہاتھ ہمیشہ اسی دعا کیلئے
بلا لو مجھ کو مدینہ ابھی دعا کیلئے


دعا سے آپ کی امت یہ بخشی جا ئیگی
یہ مرحلہ نہیں دشوار مصطفیٰ کیلئے
 
Top