لندن: پرسکون نیند نفسیاتی عوارض سے بچائو میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ بات مغربی سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے دوران اخذ کردہ نتائج کی روشنی میں کہی ہے۔ تحقیق کے مطابق بیشتر نفسیاتی عوارض لاحق ہونے میں پرسکون نیند کا نہ ہونا ایک بڑی وجہ ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ پرسکون لیتے ہیں وہ نفسیاتی عوارض کے علاوہ دیگر جسمانی بیماریوں سے بھی بہتر طریقے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔