السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی ملنگ بابا (با با ایز اے محبت کہہ رہا ہوں اگر برا لگے تو بتانا دینا پھر کبھی نہیں کہوں گا) سب سے پہلے سلام ہی لکھا جائے تو اچھا ہوتا ہے۔ کیونکہ مسملمان کے مسلمان پر جو حقوق ہیں ان میں ایک سلام بھی ہے۔ اللہ جزائےخیر دے
Malang009 نے کہا ہے:
جناب اصلی حنفی صاحب پوچھ رہے ہیں کہ تقلید کرنا سمجھا دیں ، تو میں نے سوچہ کہ یہ بغیر تقلید کیسے رہتے ہیں کچھ سمجھ نہ آیا تو سوچا انہی سے سمجھ لیں ۔
جناب ملنگ زیرو زیرو نائن بابا سائیں
پہلی بات جب میرے جاری تھریڈ میں تقلید کی حقیقت کھلے گی اور آپ لوگ مجھے سمجھائیں گے اور پھر اسی پر میرے سوالات واعتراضات کے جوابات لکھیں گے تو پھر آپ پر واضح ہوجائے گا کہ تقلید کیے بغیر کیسے رہا جاتا ہے۔؟ اور تقلید کرکے کیسے رہا جاتا ہے۔انتظار فرمائیں ۔ جزاکم اللہ
دوسری بات اگر جلدی میں یہ بات سمجھنا چاہتے ہیں تو پھر کسی اہل حدیث فورم پہ تھریڈ لگائیں وہاں پر موجود ساتھی آپ کو اچھی طرح سمجھا دیں گے۔کیونکہ اپنے فورم پہ تھریڈ شروع کرکے اپنوں کی واہ واہ تو لی جاسکتی ہے لیکن کچھ سمجھا نہیں جا سکتا۔ کیونکہ میں نے تقلید سمجھنی تھی میں آپ لوگوں کے پاس آیا ہوں۔ اگر آپ نے تقلید نہ کرنی سمجھنا ہے تو آپ بھی کسی اہل حدیث فورم پر جاکر اپنے اعتراضات پیش کریں اور ان کےجوابات لیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ اسی فورم پر رہتے ہوئے مجھ سے ہی اسی پر آپ گفتگو کریں تو برائے مہربانی میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا ۔۔معذرت
اس معذرت سے آپ جو بھی نتیجہ نکال لیں مجھے کوئی غرض نہیں
Malang009 نے کہا ہے:
تو جناب میں ایک جاہل انسان ہوں
بہت خوب جب آپ جاہل ہیں تو پھر اپنی جہالت کو دور کریں اور جہالت کی دوری شروع سے ہی اختلافی مسائل پر بات چیت کرکے ختم نہیں ہوتی۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنی جہالت کی دوری کا آغاز قرآن پاک کےترجمہ سے کریں۔ آج ہی کسی مسجد ومدرسے کے مولوی سے ترجمے کا آغاز کردیں۔ اللہ آپ کو حوصلہ دے اور آپ کا مدد گار ہو۔آمین
Malang009 نے کہا ہے:
جسکو اردو بھی صحیح طرح نی آتی
اوہو اگر اردو بھی نہیں آتی تو بھائی سیکھنے کےلیے اردو ٹیچر کا بندوبست کرلو۔ اور امید ہے کہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں کسی نہ کسی کو اردو آتی ہوگی۔ آپ کوشش کریں ان شاءاللہ اردو کیا جہالت بھی دور ہوجائے گی اور اردو و انگلش وعربی بھی آجائے گی۔ لیکن ریگولر باقاعدگی سے پڑھتے رہنا۔ میں آپ کےلیے دعا کرتا رہوں گا۔ ان شاءاللہ
Malang009 نے کہا ہے:
آپ مجھے سمجھا دیں کہ تقلید کے بغیر قرآن و حدیث پر عمل کیسے کرنا ہے ۔
اس کےلیے میں نےگزارش کردی ہے کہ سب سے پہلے آپ اردو سیکھیں، اس کے بعد اپنی جہالت کی دوری کےلیے قرآن پاک سے آغاز کریں اور پھر اس کے بعد اس طرح کےمسائل کو سمجھیں۔ ورنہ اگر جہالت کی دوری اور اردو سمجھے بغیر آغاز کردیا تو فریق مخالف مشرق کی لکھے گا اور آپ مغرب کی سمجھیں گے کیونکہ آپ جاہل اور اردو نہ سمجھنے والے ہیں۔
اللہ تعالی آپ کی جہالت کو دور کرتے ہوئے اردو سمجھا دے۔ آمین
Malang009 نے کہا ہے:
کوئی مضمون وغیرہ میرے پاس آپکا پڑھنے کا وقت نہیں بس گنے چنے الفاظ میں اپنا موقف سمجھا دیں ۔
ارے ملنگ بابا سائیں آپ کو اردو سمجھ آئے گی تب ہی آپ سے بات کرسکوں گا۔ اور پھر اوپر سے آپ جاہل بھی ہیں؟ تو جو لوگ جاہل ہوں ان کے ساتھ ہمارا کیا رویہ ہونا چاہیے قرآن پاک میں ہے کہ
واذا خاطبہم الجاہلون قالوا سلاما
اسی آیت پر عمل کرتےہوئے میں بھی کہنے پر مجبور ہوں کہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوری ملنگ بابا سائیں