ذکر حبیب صلی اللہ علیہ وسلم

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ذکرِ صلی اللہ علیہ وسلم
لب پر درود جس کے ہے ذکرِ حبیب ( صلی اللہ علیہ وسلم) ہے
نزدیک ہے نبی( صلی اللہ علیہ وسلم) کےخدا کے قریب ہے

کعبہ ترے قریب ہے روضہ قریب ہے
بندے خدا کے دیکھ یہ تیرا نصیب ہے

حسن اور اس پہ نور ہے خُلقِ عظیم کا
خالق نے جو بنایا ہے پیکر عجیب ہے

اٖفضل ترین انبیاء وہ آخری نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم)
پھر اپنی ذات سے شریف ونجیب ہے

انسانیت نواز وہ انساں کا پاسباں
جس کی نظر میں ایک امیر وغریب ہے

رحمت ہے سب کے واسطے سب کے لئے کرم
دشمن ہے کوئی اس کا نہ کوئی رقیب ہے

ہم امتی ہیں جس کے وہ ہے رحمتِ تمام
عارف ہو جس پہ ناز ہمارا نصیب ہے​
 
Top