جب زلف کا ذکر ہے قرآن میں رخسار کا عالم کیا ہو گا

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ پر انوار کا عالم کیا ہو گا
جب زلف کا ذکر ہے قرآن میں رخسار کا عالم کیا ہو گا

جس وقت تھے خدمت میں ابوبکر ، عمر ، عثمان ، علی
اس وقت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار کا عالم کیا ہو گا

اک سمت علی ، اک سمت عمر ، ادھر صدیق ، ادھر عثمان
ان جگمگ جگمگ تاروں میں مہتاب کا عالم کیا ہو گا

چاہے تو اپنے اشاروں سے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی
یہ شان ہے ان کے صحابی کی ، تو سرکار کا عالم کیا ہو گا
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
چاہے تو اپنے اشاروں سے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی
یہ شان ہے ان کے صحابی کی ، تو سرکار کا عالم کیا ہو گا​

سبحان اللہ
 
Top